ہم جنس پرستی کے پرچار پر یورپی اتحاد بری طرح تقسیم: ہنگری کی قیادت میں سلوینیا اور دیگر وسطی و مشرقی ممالک سامنے آگئے، “خیالی یورپی اقدار” کو تھوپا نہ جائے، اتحاد ٹوٹ جائے گا، وزیراعظم جینز جانسا
غیر فطری رویے، ہم جنس پرستی کے خلاف یورپ کے بڑے ایوانوں میں بھی مزاحمت زور پکڑ رہی ہے۔ وسط یورپی ملک سلوینیا کے وزیراعظم جینز جانسا نے ہنگری کی جانب سے ہم جنس پرستی پر مبنی نصاب کو اسکولوں کا حصہ بنانے سے انکار کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یورپی اتحاد میں شامل مغربی ممالک خود ساختہ اور خیالی یورپی اقدار کے نام پر مقامی تہذٰبوں کو تباہ نہیں کر سکتے، وہ اس روہے کی شدت سے مذمت کرتے ہیں۔
سلوینیا وسط یورپ میں اٹلی، ہنگری، کروشیا اور آسٹریا کے ساتھ سرحدیں رکھنے والا ایک چھوٹا ملک ہے، جس کی آبادی صرف 21 لاکھ نفوس پر مبنی ہے۔
یورپی کونسل کی صدارت کا عہدہ سنبھالتے ہی سلوینیا کے وزیراعظم نے واضح کر دیا کہ وہ شاید اتحاد کے بیشتر مغربی ممالک کے لیے آسان ہڈی ثابت نہ ہوں، اور انکی ترجیحات مختلف ہوں گی۔ وزیراعظم جانسا نے یورپی میڈیا اور عدلیہ کوبھی تنقید کا نشانہ بنایا اور انکے ہم جنس پرستی ...