مغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاب
روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروو نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے مغربی ممالک کو آئینہ دکھا دیا۔ اعلیٰ روسی عہدے دار کا کہنا تھا کہ مغربی اشرافیہ روس اور اس کی قیادت کو لے کر بالکل خبطی ہو چکی ہے، یہاں تک کہ انہوں نے خود اور اپنی اقوام کو بھی خطرے میں ڈال دیا ہے۔
مغرب کا حالیہ ایجنڈا صرف روس کو تذویراتی شکست دینا ہے۔ مغربی اتحادی اس خبط میں مکمل طور پر اندھے ہو چکے ہیں اور عالمی حقیقت اور خطرات کو بالکل نہیں دیکھ پا رہے، صورتحال ان کی بقاء تک کوخطرے میں ڈال دے گی۔
روسی وزیر خارجہ نے نیٹو کی جنگی مشقوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان مشقوں میں روس پر جوہری جنگ کی مشق بھی کی گئی، ایسا سرد جنگ کے بعد پہلی بار ہوا اور یہ دنیا کے لیے توجہ کا متقاضی ہے۔
انہوں نے اقوام عالم سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ مغربی اقوام بین الاقوامی برابری کے اصول کو مکمل طور پر بھول گئی ہیں۔ اور یہی رویہ...