سابق امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن کا کرد خواتین جنگجوؤں پر فلم بنانے کا اعلان: متعدد عالمی حلقوں نے مشرق وسطیٰ میں جنگ کی سیاست کو ہوا دینے کی کوشش قرار دے دیا
سابق امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے بیٹی کے ساتھ مل کر خواتین کرد جنگجوؤں پر فلم بنانے کا اعلان کیا ہے۔ "کوبانی کی بیٹیاں: بغاوت، ہمت اور انصاف کی کہانی" نامی کتاب کو فلمانے کا فیصلہ بروز پیر سامنے آیا ہے۔
فلم پر شروع ہونے سے قبل ہی متعدد عالمی حلقوں کی جانب سے تنقید کی جا رہی ہے اور اسے ہیلری کی نسوانیت پسندی کے پردے میں مشرق وسطیٰ میں جاری جنگی آگ کو ٹرمپ کے بعد دوبارہ ہوا دینے کی کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔ جس سے لسانی تفریق اور علاقائی مسائل میں مزید اضافہ ہو گا۔
https://twitter.com/ProblemTomatoes/status/1353777889221746688?s=20
کوبانی کی بیٹیاں کی کہانی ایسی لڑکیوں کے گرد گھومتی ہے جو امریکی مدد سے شام میں داعش کے خلاف لڑتی ہیں، لیکن حقیقت میں اس میں امریکی مدد کو بطور تحفہ اور خطے کا خیر خواہ دکھایا گیا ہے۔ فلم کا اعلان کرتے ہیلری کلنٹن کا کہنا تھا کہ یہ ایسی لڑکیوں ک...