امریکی تفریحی میڈیا صنعت کس عقیدے، نظریے اور مقصد کے تحت کام کرتی ہے؟
غلط نظریات کو تفریحی مواد کے ذریعے عام کرنا
امریکی تفریحی میڈیا صنعت خصوصاً فلموں اور ڈراموں کے بارے میں عام خیال ہے کہ یہ بغیر کسی سیاسی ایجنڈے کے تفریح فراہم کرنے کا بڑا ذریعہ ہیں۔ لیکن ماہرین کے مطابق مغربی تفریحی صنعت دنیا بھر میں حساس معاملات سے متعلق تہذیبی فہم اور سیاسی فکر کو بدلنے کا ایک بڑا ذریعہ ہے۔ ماہرین کے مطابق اس صنعت کا سب سے اہم اور مرکزی بیانیہ غلط نظریات کو بار بار دکھا کر انہیں عام اور قابل قبول بنانا ہے۔ مثلاً شراب پینے، نشہ آور ادویات لینے، زناء، شادی سے الگ جنسی تعلق اور ہم جنس پرستی کے لیے بڑی نرمی سے ذہن سازی کی گئی ہے۔
سماجی ماہرین کے مطابق خصوصی طور پر ہالی ووڈ نے ہم جنس پرستی کو مقبولیت دلانے کے لیے بہت کام کیا ہے۔ اس کے لیے شروع میں مزاح کا سہارا لیا گیا کیونکہ انسانی نفسیات کے مطابق مزاح کے ذریعے بظاہر سخت نظریات کے ...