مصر: فوجی حکومت نے فراعین کی خنوط شدہ لاشیں پرشکوہ تقریب میں نئے عجائب گھر منتقل کر دیں
مصر کی فوجی حکومت نے 22 فراعین کی خنوط شدہ لاشوں کو نئے عجائب گھر منتقل کرنے کے لیے خصوصی جلوس کا انعقاد کیا ہے۔ انتہائی پر شکوہ تقریب میں فراعین کو ملکی فخر کے طور پر پیش کیا گیا۔ خصوصی طور پر سجائے گئے ٹرکوں پر فراعین کے تابوت سوار تھے جنہیں اب سیاحوں کے لیے قائم نئے مرکزی عجائب گھر میں رکھا جائے گا۔
https://youtu.be/R21y3kf8hho
https://youtu.be/G4jXpckJLVw
https://youtu.be/EwuduZxFiWg
فراعین کی لاشوں کو خصوصی اور جدید ترین تابوتوں میں رکھا گیا تھا، جنہیں نائٹروجن سے بھرا گیا تھا تاکہ لاشیں ہر طرح کے موسمی اثر سے محفوظ رہ سکیں۔
واضح رہے کہ نیا عجائب گھر مصر کے پہلے اسلامی دارالخلافہ فسطاط میں بنایا گیا ہے۔ جبکہ سماجی حلقوں کی جانب سے وباء کے دوران پرشکوہ تقریب پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔ اس موقع پر قاہرہ کے تحریر چوک پر کچھ آثار قدیمہ کے مجسمے بھی نصب کیے گئے ہیں۔
...