افغان جہاد کے دوران پاکستان و مجاہدین ہندوستان کے اعصاب پر سوار تھے: بھارتی صحافی کی انکشافات سے بھرپور کتاب شائع
ہندوستان کے تحقیقاتی صحافی یاتش یادیو نے اپنی کتاب " را: ا ے ہزٹری آف انڈیاز کوورٹ آپریشنز" میں انکشاف کیا ہے کہ افغان جہاد کے دوران بھارتی خفیہ ایجنسی را نے افغانستان میں تین جنگجوؤں کو خرید رکھا تھا، جن میں سے ایک احمد شاہ مسعود تھے، جبکہ دیگر دو اب بھی افغانستان میں ہندوستانی ایماء پر کام کررہے ہیں، اور سیاسی اثرورسوخ بھی رکھتے ہیں۔
ہندوستانی صحافی نے لکھا ہے کہ را افغانستان میں پاکستان کے بڑھتے اثرورسوخ سے شدید پریشان تھی جسکی بڑی وجہ پاکستان کو حاصل مکمل امریکی اعتماد تھا۔ ایسے حالات میں میں را پاکستان اور افغان مجاہدین کے درمیان بننے والے اتحاد کو ختم یا کمزور کرنا چاہتی تھی۔
صحافی نے لکھا ہے کہ را کے خیال میں پاکستان کا خطے میں کردار اس قدر بڑھ چکا تھا کہ وہ ایک تیر سے تین شکار کر رہا تھا۔ پاکستان مجاہدین کے ساتھ اتحاد قائم کر کے ہندوستان کو یہ باؤر کروا رہا تھا کہ وہ اسل...