اقوام متحدہ: مالی کے خلاف پابندیوں کی قرارداد روس نے ویٹو کر دی
روس نے افریقی ملک مالی کے خلاف معاشی پابندیوں کی قرارداد ویٹو کر دی ہے۔ روس کے اس اقدام کے باعث فرانس کی مالی پر معاشی پابندیوں کی میعاد میں اضافے کی کوشش ناکام ہو گئی ہے اور اب 31 آگست کے بعد مالی عالمی پابندیوں کے چنگل سے نکل جائے گا۔
دوسری جانب مالی نے دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے روسی نجی عسکری کمپنی ویگنر کے ساتھ تعاون بڑھا دیا ہے، مالی کا کہنا ہے کہ روسی کمپنی ملک امن کو یقینی بنانے میں زیادہ مددگار ثابت ہوئی ہے۔ جبکہ مغربی ممالک نے روسی کمپنی پر شہریوں کو ڈرانے اور لوگوں کو خوف میں مبتلا کرنے کا الزام لگایا ہے۔
واضح رہے کہ فرانس نے پہلے ہی مالی سے اپنی افواج نکال لی تھیں جبکہ مالی سرکار کی جانب سے اقوام متحدہ کے امن دستوں کو بھی دسمبر تک نکلنے کے لیے حکم دے دیا گیا ہے۔ 15000 سے زائد فوجیوں پر مبنی دستہ 31 دسمبر تک مالی سے نکل جائے گا۔
...