یونان: مقامی خاتون کی پاکستانی کو گالی، سینکڑوں پاکستانی و یونانی گتھم گتھا ہوگئے، متعدد زخمی، درجنوں گرفتار، حالات کشیدہ
ترک خبر رساں ایجنسی کے مطابق یونان کے سب سے بڑے اور سب سے زیادہ آبادی والے جزیرے کریٹے پر بروز ہفتہ پاکستانیوں اور یونانیوں میں شدید لڑائی ہوئی ہے۔ جس میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق دو افراد شدید زخمی اور متعدد معمولی طرز کے زخمی ہیں۔
خبروں کے مطابق لڑائی کے دوران امن عامہ کی بحالی کے لیے پولیس کو بلانا پڑا، جس نے چھڑیوں اور چاقوؤں سے لیس افراد گرفتار کر لیا ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق حالیہ لڑائی کی وجہ کسی مقامی خاتون کا پاکستانی پر نسلی فقرے کسنا اور گالی دینا بنا، جس کے بعد سینکڑوں مقامی افراد اور پاکستانی آپس میں گتھم گتھا ہو گئے۔
پولیس کے مطابق تقریباﹰ دو سو پاکستانی تارکین وطن اور درجنوں مقامی باشندوں کے مابین لڑائی کی اطلاع فون پر دی گئی جس کے بعد وہ فوری وہاں پہنچے اور حالات کو قابو میں کیا۔
پولیس نے لڑائی میں ملوث 22 پاکستانیوں اور 2 یونانی باشندوں کو گرفتار کیا...