امریکہ میں خودکشی کے رحجان میں مزید اضافہ، 10 ہزار بزرگوں سمیت 50 ہزار خودکشیاں: شہریوں کے مطابق 90 فیصد امریکی آبادی نفسیاتی مریض بن چکی
امریکہ میں خودکشی کے رحجان میں مزید 2.6 فیصد کا اضافہ ہو گیا ہے۔سال 2022 کے دوران عالمی طاقت کے 49 ہزار 449 شہریوں نے اپنی جان کا خود خاتمہ کیا۔
امریکی ادارہ برائے انسداد امراض کے مطابق 2021 میں خود کشی کے رحجان میں 5 فیصد اضافہ ہوا تھا جو اس بات کی علامت ہے کہ شہریوں کی ذہنی صحت کتنی بری حالت میں ہے۔
ادارہ جاتی رپورٹ میں حکومت کو تنبیہ کی گئی ہے کہ اعدادوشمار شہریوں کی ذہنی صحت کے حوالے سے ایک عندیا ہیں۔ صورتحال تاریخ کے بدترین دور کی عکاسی کرتی ہے۔
حکومتی مشیر برائے ذہنی صحت نے رپورٹ کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ ذہنی صحت کے حوالے سے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے کی اشد ضرورت ہے وگرنہ آئندہ برسوں میں اسے سنبھالنا مشکل ہو جائے گا۔
واضح رہے کہ خودکشی کرنے والے افراد میں بڑی تعداد بزرگوں کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق 65 یا اس سے زیادہ عمر کے افراد میں خود کشی کے رحجان می...