ملائیشیا کے سابق وزیراعظم کو 12 سال قید، 5 کروڑ ڈالر جرمانہ
ملائیشیا کے سابق وزیرِ اعظم نجیب عبد الرزاق کو بدعنوانی اور اختیارات سے تجاوز کرنے کے الزامات پر 12 سال قید اور چار کروڑ 90 لاکھ ڈالر کے جرمانے کی سزا سنادی گئی ہے۔
نجیب رزاق پر ملائیشیا برہیڈ ڈویلپمنٹ (ون ایم ڈی بی) کے سرکاری منصوبے پر ایک ارب ڈالر کی بدعنوانی اور اختیارات سے تجاوز کرنے کے الزامات عائد کئے گئے تھے۔ جبکہ مالی بدعنوانی میں بھی سابق وزیراعظم کے براہ راست ملوث ہونے کا الزام بھی ہے۔
گھپلے کا حتمی فیصلہ دیتے ہوئے عدالت نے ان پر فردِ جرم عائد کی تاہم 67 سالہ نجیب کو حکم امتناعی پر آزاد قرار دیتے ہوئے انہیں اپیل کا حق دیا گیا ہے۔
کوالالمپور ہائی کورٹ سے جاری فیصلے کے بعد نجیب رزاق نے کہا کہ وہ صرف ایک جج کے اس فیصلے سے مطمئن نہیں اور اپنی نیک نامی ثابت کرنے کے لیے اعلیٰ عدلیہ میں ضرور جائیں گے۔
دوسری جانب عدالت کے باہر سابق وزیر اعظم کے حامیوں کی بڑی تعداد جمع تھی...