پولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دی
پولینڈ کے کسانوں نے یوکرینی گندم کی درآمد پر ہفتے کی ہڑتال اور دھرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ کسانوں نے یوکرین سے آتی ترسیل کو روکنے کے لیے لتھوانیا کی سرحد پر دھرنا دیا ہے، جس کا مقصد یوکرین سے آٹی سستی گندم کو ملک میں داخل ہونے سے روکنا ہے۔
دھرنا دو دن قبل بروز جمعہ شروع ہوا، جبکہ گندم کی درآمد کے خلاف کسان گنزشہ چھے ماہ سے حکومت کو تنبیہ کر رہے ہیں کہ بیرون ملک سے اناج برآمد نہ کیا جائے، اس سے ان کی اگائی گندم اور بازار پر اثر پڑے گا۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ ان کا ملک یورپی اتحاد کے مطالبات مسترد کر دے اور کسی قسم کا بیرونی دباؤ قبول نہ کیا جائے۔
کسانوں کا کہنا ہے کہ وہ بین الاقوامی تجارت کے خلاف نہیں ہیں لیکن وہ بےجا مداخلت اور بازار پر اثر کو قبول نہیں کر سکتے۔ وہ ملک میں داخل ہونے والے ٹرکوں کا جائزہ لیتے ہیں اور صرف ان ٹرکوں کو آگے بڑھنے سے روکا جاتا ہے جس میں یوکرینی، روسی یا بیلا...