Shadow
سرخیاں
مغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکےایشیا میں امن و استحکام کے لیے چین کا ایک اور بڑا قدم: شام کے ساتھ تذویراتی تعلقات کا اعلانامریکی تاریخ کی سب سے بڑی خفیہ و حساس دستاویزات کی چوری: انوکھے طریقے پر ادارے سر پکڑ کر بیٹھ گئے

دلچسپ و عجیب

برطانیہ: 34 سالہ خاتون کے ہاں 20ویں بچے کی پیدائش، ملک کا سب سے بڑا خاندان قرار

برطانیہ: 34 سالہ خاتون کے ہاں 20ویں بچے کی پیدائش، ملک کا سب سے بڑا خاندان قرار

دلچسپ و عجیب, رہن سہن
برطانیہ کے ادارہ برائے قومی شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں 7 ایسی خواتین ہیں جن کے 20 یا اس سے زائد بچے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق ان میں سے کچھ خواتین ایسی ہیں جنہوں نے اپنی نوجوانی کا تمام حصہ حمل میں گزارا ہے، اور ان میں سب سے کم عمر خاتون کی عمر 34 سال جب کہ سب سے زیادہ عمر خاتون کی عمر 45 سال ہے۔ ادارے کے اعداد و شمار کے مطابق 2018 میں انگلینڈ اور ویلز میں 6 لاکھ 57 ہزار 76 بچے پیدا ہوئے جس میں سے 2 لاکھ 78 ہزار 493 خواتین پہلی بار ماں بنیں جب کہ 2 لاکھ 29 ہزار 967 خواتین کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش ہوئی۔ برطانیہ کے حکومتی اعداد و شمار کے مطابق دو بچوں کے بعد ماں بننے والی خواتین کی تعداد میں خاطر خواہ کمی دیکھنے میں آئی اور جن خواتین کے ہاں چھٹے بچے کی پیدائش ہوئی ان کی تعداد 5 ہزار 423 جب کہ جن خواتین نے دسویں بچے کو جنم دیا ان کی تعداد 258 تھی۔ اعداد و شمار کے...
سری لنکا: جیل میں منشیات پہنچانے کے لیے بلی کا استعمال، گرفتار بلی چکما دے کر فرار

سری لنکا: جیل میں منشیات پہنچانے کے لیے بلی کا استعمال، گرفتار بلی چکما دے کر فرار

دلچسپ و عجیب
سری لنکا کی ایک جیل میں مبینہ طور پر منشیات اور موبائل فون سِم کارڈز اسمگل کرنے کے الزام میں قید بلی جیل سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئی۔  عالمی خبر رساں ادارے  کے مطابق سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو کی ویلی کاڈا جیل سے ایک ایسی بلی فرار ہوگئی ہے جسے منشیات اسمگلنگ کے الزام میں ثبوت کے ساتھ رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا تھا۔ پولیس نے بلی کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار ٹیم تشکیل دیدی گئی ہے تاہم بلی کو حراست میں نہیں لیا جا سکا ہے۔ بلی کو گزشتہ روز ہی کولمبو پولیس کے ایک آفیسر نے گرفتار کیا تھا، بلی کے گردن کے گرد ایک تھیلی بندھی ہوئی تھی جس کے اندر دو سم کارڈز، دو گرام ہیروئن اور ایک میموری چپ موجود تھی۔ بلی کو جیل کے اندر داخل ہونا تھا اور ایک قیدی اس بلی کو پکڑ کو یہ تھیلی لے لیتا تاہم اس سے قبل ہی بلی کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔ سری لنکا کی جیلوں میں اسیر قیدیوں کو منشیات اور موبائل...
کورونا وائرس موسمی نہیں، ایک بڑی لہر ہے،بار بارسراٹھا سکتی ہے : عالمی ادارہ صحت

کورونا وائرس موسمی نہیں، ایک بڑی لہر ہے،بار بارسراٹھا سکتی ہے : عالمی ادارہ صحت

coronavirus, COVID-19, Health & Family, news, Urdu, world عالمی خبریں, اردو نیوز, صحت و خوراک, کورونا, معلومات عامہ
عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کورونا وائرس کو ‘ایک بڑی لہر’ قرار دیتے ہوئے شمالی نصف کرہ میں موسم گرما کے دوران وبا کی منتقلی سے متعلق خبردار کیا ہے کہ یہ وائرس انفلوئنزا کی طرح نہیں جو موسمی رجحانات کی پیروی کرے۔ برطانوی خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کی رپورٹ کے مطابق جنیوا میں ورچوئل بریفنگ کے دوران عالمی ادارہ صحت کی عہدیدار مارگریٹ ہیریس نے کہا کہ لوگ تاحال موسموں کے بارے میں سوچ رہے ہیں، لیکن ہم سب کو یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ یہ نیا وائرس ہے اور یہ مختلف طرح سے برتاؤ کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابھی وبا کی پہلی لہر ہے، یہ ‘ایک بڑی لہر’ بننے جارہا ہے، اس میں اتار چڑھاؤ آئیں گے لہٰذا یہی بہتر ہے کہ سخت احتیاط برتی جائے تاکہ اس وبا کا خاتمہ کردیا جائے۔ مارگریٹ ہیرس نے امریکہ میں گرمی کے موسم کے باوجود بڑھتے ہوئے کیسز کی طرف اشارہ کرتے ہوئے وائرس کی سست منتقلی کے لیے اقدامات ...
ایک سال کی مزید چھٹیاں: گوگل ملازمین کے مزے

ایک سال کی مزید چھٹیاں: گوگل ملازمین کے مزے

coronavirus, news, اردو نیوز, دلچسپ و عجیب, عالمی, کورونا, معلومات عامہ
انٹرنیٹ کے کی دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے اپنے ملازمیں کی چھٹیوں میں مزید ایک سال کا اضافہ کر دیا ہے ۔ابھی انھیں دفتر آنے کی ضرورت نہیں بلکہ وہ گھر بیٹے اپنا کام جاری رکھ سکتے ہیں تفصیلات کے مطابق سرچ انجن گوگل نے کورونا وبا کی وجہ سے اپنے ملازمین کو آئندہ سال کے وسط تک گھروں سے کام کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں، گوگل نے کورونا وبا کے خطرات سے ملازمین کو بچانے کے لیے گھروں سے کام کرنے کی اجازت دی تھی اور اب اس عمل کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تا کہ ملازمین کو اس خطرناک وبا کے اثرات سے بچایا جا سکے۔ گوگل نے پیر کے روز بذریعہ ای میل ہدایات جاری کیں کہ گھروں سے کام کرنے والے ملازمین آئندہ سال جولائی تک اسی طرح امور انجام دیں گے۔چیف ایگزیکٹو سندر پچائی کی جانب سے کی گئی ای میل میں کہا گیا ہےکہ ملازمین کو ان کی صلاحیت کے ساتھ آگے بڑھانا ہے اور نئے احکامات کے تحت انہیں ...
کیا کھائیں، کیا نہیں۔۔۔؟

کیا کھائیں، کیا نہیں۔۔۔؟

صحت و خوراک, طب, علمی تحریریں, معلومات عامہ
ڈاکٹر شاہد رضا ہماری روزمرہ کی زندگی کا ایک عمومی سوال کہ آج کیا پکائیں تو ہے ہی پر عموماً مریض بھی ڈاکٹروں سے ایک سوال پوچھتے نظر آتے ہیں جو ہے؛ کیا کھائیں کیا نہ کھائیں۔۔۔؟ہمیں سب سے پہلے اپنی خوراک میں دو چیزیں ٹھیک کرنی ہیں۔ ایک پینے کا پانی اور دوسرا آٹا۔ حسب موسم پانی دن میں وقفے وقفے سے پیتے رہیں اور روٹی تین دفعہ نہیں تو دو دفعہ ضرور کھائیں۔ اور ہو سکے تو سالن ایک وقت سے زیادہ استعمال مت کریں، یعنی تازہ کھانا تناول فرمائیں۔فیکٹریوں کی وجہ سے زیر زمین پانی میں مختلف قسم کے کیمیکل اور غلاظتیں حل ہو گئیں ہیں جو کہ بہت سی بیماریوں کا سبب بن رہی ہیں۔ کم گہرائی سے حاصل کیا گیا پانی زیادہ مضر صحت ہے۔ زیادہ گہرائی سے حاصل شدہ پانی قدرے بہتر ہے۔ پھر بھی پانی کا ٹی ڈی ایس چیک کریں اور اگر نمکیات کی مقدار زیادہ ہے توٹیسٹ میں ٹی ڈی ایس زیادہ آئے گا۔ عالمی ادارہ صحت کے مطا...
انڈونیشیا میں ماسک نہ پہننے پر ڈنڈ پیلنے کی سزا

انڈونیشیا میں ماسک نہ پہننے پر ڈنڈ پیلنے کی سزا

دلچسپ و عجیب
انڈونیشیا کی پولیس نے ماسک نہ پہننے پر شہریوں کو ڈنڈ پیلنے کی سزا دینا شروع کر دی ہے، جس نے مقامی سماجی میڈیا کے علاوہ دنیا بھر کے میڈیا کی توجہ اپنی جانب مبذول کروا لی ہے۔ https://www.youtube.com/watch?v=C5B-A0I532s دوسری جانب ویت نام میں پولیس افسر کی جانب سے ماسک نہ پہننے کا پوچھنے پر شہری نے کلا کہ وہ صحت مند ہے تو پولیس افسر نے کہا، آؤ ڈنڈ پیل کر ثابت کرو کہ تم صحت مند ہو۔ https://www.facebook.com/unghothutuongchinhphu/videos/514495156171633/
کائنات کے راز جاننے میں ایک اور اہم کامیابی

کائنات کے راز جاننے میں ایک اور اہم کامیابی

خلائی تحقیق, روس, علوم و فنون, فن/ٹیکنالوجی, معلومات عامہ
انسان کائنات کی ایکسرے شبیہ بنانے میں کامیاب ہو گیا! روس اور جرمنی کے خلائی تحقیق کے ماہرین نے کائنات کی پہلی ایکسرے تصویر بنا لی ہے جسے باقائدہ طور پر جاری بھی کر دیا گیا ہے۔ ایکسرے شبیہ ’ای روسیٹا‘ نامی ایکسرے خلائی دوربین سے بنائی گئی ہے، جس میں دس لاکھ سے زیادہ فلکی اجسام کو ایکسرے شعاعیں خارج کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ ای روسیٹا کو 2019 میں خلاء میں ’’اسپیکٹرم روئنتجن گیما‘‘ (ایس آر جی) کے اہممنصوبے کے تحت بھیجا گیا تھا۔ جس کا مقصد ’’تاریک توانائی‘‘ پر تحقیق کرنا ہے، اور مختلف اجرامِ فلکی سے خارج ہونے والی ایکسرے شعاعوں کا مشاہدہ کرنا ہے۔ اگرچہ ایکسریے شعاعیں بھی برقی مقناطیسی (الیکٹرو میگنیٹک) شعاعیں ہوتی ہیں تاہم ان کی توانائی بہت زیادہ ہوتی ہے اور انہیں انسانی آنکھ سے دیکھا بھی نہیں جا سکتا۔ سورج سے دیگر کئی اقسام کی شعاعوں کے ساتھ ایکسرے شعاعیں بھی خارج ہوتی ہیں جنہ...

Contact Us