برطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کا بڑا دعویٰ سامنے آیا ہے۔ معروف برطانوی اخبار ڈیلی میل نے شاہی بحریہ کے ایک رکن کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ؛ “برطانوی شاہی بحری جہازوں پر نشے اور جنسی زیادتی ایک عام فعل کی شکل اختیار کر چکا ہے۔”
اخبار نے واقعات کی کچھ تفصیل بھی شاءع کی ہے۔ اخبار کے مطابق بدفعلی میں ملوث افسران اکیلے نہیں بلکہ ایک جتھے کی شکل میں جنسی زیادتیاں کرتے ہیں اور اس کا نشانہ لڑکے اور لڑکیاں دونوں بنتے ہیں۔ اطلاع دینے والے اہلکار کے مطابق؛ انہوں نے باقاعدہ ایک فہرست بنا رکھی ہے کہ آءندہ ان کی زیادتی کا ہدف کون ہو گا۔
اطلاع دینے والے اہلکار کا حوالہ دیتے ہوءے اخبار نے لکھا ہے کہ جب ایک لڑکے کو علم ہوا کہ اس جتھے کا اگلا ہدف وہ ہو گا توخوف کے مارے اس کی پتلون میں نکل گءی۔
انکشافات پر تبصرہ کرتے ہوءے برطانوی شاہی بحریہ کی ترجمان کا کہنا تھا کہ وہ انفرادی واقعات پر تبصرہ نہیں کرتے اور نہ ہی ایسے واقعات پر کہ جن کی ابھی تحقیقات ہو رہی ہوں۔
یاد رہے کہ نومبر 2023 سے اکتوبر 2024 کے دوران برطانوی فوج سے 15 ہزار سے زاءد سپاہیوں نے علیحدگی اختیار کی، اگرچہ برطانوی فوج کی تنخواہ میں نمایاں اضافہ کیا گیا ہے۔