Shadow
سرخیاں
پولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکےایشیا میں امن و استحکام کے لیے چین کا ایک اور بڑا قدم: شام کے ساتھ تذویراتی تعلقات کا اعلانامریکی تاریخ کی سب سے بڑی خفیہ و حساس دستاویزات کی چوری: انوکھے طریقے پر ادارے سر پکڑ کر بیٹھ گئےیورپی کمیشن صدر نے دوسری جنگ عظیم میں جاپان پر جوہری حملے کا ذمہ دار روس کو قرار دے دیااگر خطے میں کوئی بھی ملک جوہری قوت بنتا ہے تو سعودیہ بھی مجبور ہو گا کہ جوہری ہتھیار حاصل کرے: محمد بن سلمان

معیشت

عالمی قرضوں میں ریکارڈ اضافہ: دنیا، بنکوں اور مالیاتی اداروں کی 89 پدم روپے کی مقروض ہو گئی

عالمی قرضوں میں ریکارڈ اضافہ: دنیا، بنکوں اور مالیاتی اداروں کی 89 پدم روپے کی مقروض ہو گئی

مالیات
عالمی قرضے کے حجم میں رواں برس کے نصف میں 10 کھرب ڈالر کا ریکارڈ اضافہ ہوا ہے اور اب دنیا بنکوں اور دیگر مالیاتی اداروں کی 30 نیلم 70 کھرب ڈالر یعنی 89 پدم روپے کی مقروض ہو گئی ہے۔ ادارہ برائے بین الاقوامی مالیات کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق اس تیز اضافے کی وجہ بڑی معیشتوں کا دھرا دھر قرضے لینا ہے جن میں امریکہ، برطانیہ، فرانس اور جاپان سرفہرست ہیں، تاہم چین، ہندوستان اور برازیل بھی پیچھے نہیں ہیں۔ رپورٹ کے مطابق سود میں ہوشربہ اضافہ قرضوں کے بڑھنے کی بڑی وجہ بن کر سامنے آیا ہے، اور گزشتہ صرف ایک دہائی کے دوران عالمی قرضے میں 1 نیلم ڈالر کا حد درجہ اضافہ ہوا ہے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ گزشتہ سال عالمی قرضوں میں 334 فیصد جبکہ رواں برس 336 فیصد کی شرح سے اضافہ ہوا۔ رپورٹ میں ممالک اور ماہرین مالیات کو تنبیہ کی گئی ہے کہ ابھرتی معیشتوں کی حکومتوں کے اندرونی قرضوں کی مقدار خطرنا...
سویڈن: تجارتی خسارے اور مہنگائی نے ملکی معیشت اور عوام کی کمر توڑ دی، یورپی ملک کے سر پر کسادبازاری کے خطرات منڈلانے لگے

سویڈن: تجارتی خسارے اور مہنگائی نے ملکی معیشت اور عوام کی کمر توڑ دی، یورپی ملک کے سر پر کسادبازاری کے خطرات منڈلانے لگے

معیشت
سویڈن کو تجارتی خسارے کے بعد معاشی گراوٹ نے آ گھیرا ہے۔ عالمی کساد بازاری، مسلمان ممالک کی جانب سے جزوی تجارتی پابندیوں کے باعث یورپی ملک کی پیداوار میں ڈیڑھ سے 2 فیصد کے قریب کمی واقع ہوئی ہے۔ دوسری طرف مہنگائی کے باعث شہری پریشان ہیں۔ گزشتہ ایک برس سے مہنگائی میں مسلسل اضافے کے باعث بنکوں میں لوگوں کی بچت اور بالآخر قوت خرید میں بھی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ سرکاری اعدادوشمار  کے مطابق سویڈن میں لوگوں کی قوت خرید میں مسلسل ایک سال سے کمی دیکھنے میں آرہی ہے، جو ایک سال میں 3فیصد سے بھی زیادہ ہے۔ جبکہ برس بھی رحجان قائم رہنے کے اندیشے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ...
شمال جنوب تجارتی راہداری کے راستے روسی مال گاڑی براستہ ایران سعودیہ پہنچ گئی

شمال جنوب تجارتی راہداری کے راستے روسی مال گاڑی براستہ ایران سعودیہ پہنچ گئی

معیشت
سعودی عرب اور روس کے مابین زمینی راستے سے بین الاقوامی تجارت کا آغاز ہو گیا ہے۔ گزشتہ روز پہلی روسی مال بردار ریل گاڑی سے تجارتی سامان براستہ ایران سعودی عرب پہنچا ہے۔ تفصیلات کے مطابق 36 کنٹینروں پر مبنی پہلی مال گاڑی روس سے براستہ وسط ایشیا اور ایران سے گزرتے ہوئے بندرعباس بندرگاہ پہنچی، جسے خلیج ہرمز سے براستہ بحری راستے سعودی ساحلی شہر جدہ پہنچایا گیا۔ اس موقع پر ایرانی حکام کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی شمال جنوب تجارتی راہداری کو مزید وسعت دے دی گئی ہے جس کے تحت روس اور عرب ممالک کے مابین تجارت میں آسانی پیدا ہوگی۔ ماہرین کے مطابق شمال جنوب تجارتی راہداری نہر سویز کی متبادل راہداری ثابت ہو گی اور اس سے ایشیائی ممالک کی تجارت میں تیزی آئے گی۔ 7200 کلومیٹر پر مبنی اس راہداری سے روس، ایران، برصغیر پاک و ہند اور وسط ایشیائی ممالک فائدہ اٹھا سکیں گے۔ زمینی اور بحری راستوں پر...
سردیوں میں توانائی کے شدید بحران کا ڈر: فرانس نے بجلی گھروں کو کوئلہ جلانے کی اجازت دے دی

سردیوں میں توانائی کے شدید بحران کا ڈر: فرانس نے بجلی گھروں کو کوئلہ جلانے کی اجازت دے دی

معیشت
فرانس حکومت نے ملکی توانائی کی ضروریات پوری کرنے کے لیے پیداواری کمپنیوں کو کوئلہ جلانے کی اجازت دے دی ہے۔ یورپی ملک کی ضرورت کی آدھی بجلی پیدا کرنے والی کمپنی کو فرانسیسی حکومت نے آئندہ سردیوں میں توانائی کے بحران سے بچنے کے لیے پیشگی طور پر کوئلے سے بجلی بنانے کی اجازت بھی دے دی ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ سال سردیوں میں یورپی ممالک میں گیس کی قیمتوں اور توانائی کے بحران نے شدید صورتحال اختیار کر لی تھی، جبکہ حالیہ معاشی بحران کے باعث حکومتیں پیشگی اقدامات کر رہی ہیں۔ فرانس میں شمسی توانائی پہ انحصار بڑھا ہے، گزشتہ سال جوہری توانائی ریئیکٹر میں ہوئے مسئلے کو بھی حل کر لیا گیا ہے جبکہ اس کے علاوہ ملک کی سب سے بڑی کمپنی کو کوئلے کے استعمال کی اجازت بھی دے دی گئی ہے۔ تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات اور ان کا وقت خبری حیثیت سے زیادہ وقعت نہیں رکھتا کیونکہ لوگوں کی قوت خرید بری طرح ت...
چین نے گزشتہ برس دنیا بھر میں 1 کروڑ برقی کاریں برآمد کیں، چین جلد کاروں کی برآمد میں پہلے نمبر پر ہو گا

چین نے گزشتہ برس دنیا بھر میں 1 کروڑ برقی کاریں برآمد کیں، چین جلد کاروں کی برآمد میں پہلے نمبر پر ہو گا

تجارت
چین رواں برس کے آخر تک کاریں برآمد کرنے والا دنیا کا سب سے بڑا ملک بن جائے گا۔ یہ تخمینہ امریکی ادارے موڈی نے لگایا ہے اور کہا ہے کہ آئندہ چند ماہ میں جاپان کو پچھاڑتے ہوئے چین دنیا کو سب سے زیادہ کاریں برآمد کرنے والا ملک ہوگا۔ گزشتہ برس جرمنی سے دوسری پوزیشن چھینتے ہوئے چین نے جاپان سے مقابلہ شروع کر دیا تھا۔ اور ایک برس کے اندر دونوں بڑے ممالک میں موجود فرق 1 لاکھ اکہتر ہزار سے کم ہو کر صرف 70 ہزار تک رہ گیا ہے۔ اس میں چینی برآمدات کے لیے کھلنے والی روسی مارکیٹ کا اہم کردار ہے جبکہ چینی برقی کاریں بھی دنیا میں کافی مقبولیت اختیار کر رہی ہیں۔ واضح رہے کہ چین اس وقت لیتھیم بیٹریاں بنانے میں دنیا میں پہلے نمبر پر ہے اور دنیا کی پچاس فیصد سے زیادہ بیٹریاں چین ہی پیدا کرتا ہے۔ اور یہی وجہ ہے کہ چین دیگر ممالک کی نسبت زیادہ سستی برقی کاریں فراہم کرنے میں کامیاب ہوا ہے۔ امری...
امریکی سیلیکان ویلی بینک دیوالیہ ہو گیا: سابق صدر ٹرمپ نے بڑی کسادبازاری اور معاشی بحران کی گھنٹی بجا دی

امریکی سیلیکان ویلی بینک دیوالیہ ہو گیا: سابق صدر ٹرمپ نے بڑی کسادبازاری اور معاشی بحران کی گھنٹی بجا دی

مالیات
معروف امریکی بینک, سلیکان ویلی بینک دیوالیہ ہو گیا ہے۔ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بینک کے دیوالیہ ہونے کا زمہ دار صدر جو بائیڈن کو ٹھہرایا ہے اور اس کے نتیجے میں امریکہ سمیت اتحادی ممالک کے لیے کساد بازاری کے خطرے کا عندیا دیا ہے۔ واضح رہے کہ سلیکان ویلی بینک ٹیکنالوجی کے شعبے میں قرضے دینے کے لیے مشہور تھا، اور امریکی ٹیکنالوجی کو پروان چڑھانے اور شعبے میں سرمایہ کاری کرنے میں بینک کا اہم کردار تھا۔ امریکہ کے 16ویں بڑے بینک کے اچانک دیوالیہ پونے پر بھی بہت سے سوال اٹھائے جا رہے ہیں، امریکی میڈیا کے مطابق بینک کے پاس ابھی کچھ ماہ پہلے تک 200 ارب ڈالر کا ذخیرہ تھا، لیکن اب اچانک اس کے پاس اپنے کھاتہ داروں کو دینے کے لیے پیسے نہیں بچے۔ مارکیٹ میں بینک کے حوالے سے منفی خبریں چلنے کے باعث بھی بینک کو شدید نقصان ہوا ہے اور کھاتہ داروں کی جانب سے فوری بینک سے پیسہ نکالنے کے باعث ...
ترکی کا بھی روس کے ساتھ مقامی پیسے میں تجارت کرنے کا اعلان

ترکی کا بھی روس کے ساتھ مقامی پیسے میں تجارت کرنے کا اعلان

تجارت
ترکی نے روس سے تجارت کے لیے مقامی پیسے یعنی لیرے اور روبل کے استعمال کا اعلان کر دیا ہے۔ مقامی نشریاتی ادارے آ خبر نے صدر طیب ایردوعان کا حوالہ دیتے ہوئے خبر دی ہے کہ یوکرین تنازعے پر روسی اور ترک صدور کے مابین ٹیلی فون پر تفصیلی گفتگو ہوئی ہے جس میں امریکہ کی معاشی پابندیوں کے نتیجے میں ڈالر اور یورو کے برخلاف روبل میں تجارت کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔ ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران یوکرین تنازعے کے بعد کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوا اور دونوں علاقائی رہنماؤں نے مل کر اس صورتحال سے نمٹنے پر اتفاق کیا۔ آ خبر کے مطابق صدر ایردوعان نے روس کے ساتھ تعلقات اور رابطے کو اہم قرار دیا اور تجارت کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ صدر ایردوعان نے بحیرہ ایزوو میں اجازت کے لیے کھڑے 30 روسی تجارتی جہازوں کو جن میں گندم اور سورج مکھی کا تیل ترکی کو برآمد ہونا ہے، کو ملکی حدود میں فوری داخل ہونے کی اجازت دینے...
امریکی اور اسرائیلی محکمہ مالیات میں اہم سائبر سکیورٹی معاہدہ: عالمی ڈیجیٹل مالیاتی ڈھانچے کو مزید مظبوط کرنے پر اتفاق

امریکی اور اسرائیلی محکمہ مالیات میں اہم سائبر سکیورٹی معاہدہ: عالمی ڈیجیٹل مالیاتی ڈھانچے کو مزید مظبوط کرنے پر اتفاق

معیشت
امریکہ اور فلسطین پر قابض صیہونی انتظامیہ کے مابین سائبر سکیورٹی کا نیا معاہدہ طے پایا ہے جس کے تحت عالمی مالیاتی نظام پر کنٹرول کو مزید سخت اور مظبوط کیا جائے گا۔ امریکی وزارت مالیات نے اسرائیلی شعبہ مالیات کے ساتھ اہم اتحاد کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ دونوں مل کر عالمی مالیاتی نظام کو سائبر حملوں سے محفوظ بنانے پر کام کریں گے۔ امریکی محکمہ مالیات کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سائبر سکیورٹی کے لیے خصوصی مشترکہ عملہ بھرتی کیا جائے گا جو ڈیجیٹل مالیاتی ڈھانچے اور شعبے میں ہونے والی جدید ترین پیش رفت سے متعلق نہ صرف انتظامیہ کو آگاہ رکھے گا بلکہ امریکی اور عالمی مالیاتی نظام کے تحفظ پر بھی کام کرے گا۔ امریکی وزارت کے ایک اہم عہدے دار نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ امریکہ اور اسرائیل نے رینسم ویئر سے بہت نقصان اٹھایا ہے، یہ اتحاد ناگزیر تھا، اس سے امریکی معیشت اور قومی سلامت...
افغان حکومت نے ملک میں تمام غیر ملکی نقدی پر پابندی لگا دی

افغان حکومت نے ملک میں تمام غیر ملکی نقدی پر پابندی لگا دی

معیشت
امارات اسلامیہ افغانستان نے ملک میں تمام غیر ملکی نقدی کے استعمال پر پابندی عائد کر دی ہے۔ ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے پالیسی اعلان کرتے ہوئے کہا کہ قومی مفاد اور موجودہ مالی حالات کے پیش نظر یہ اہم فیصلہ لیا گیا ہے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ یہ ملکی مفاد میں ہے کہ تمام افغان بلا تفریق تجارت کے لیے ملکی نقدی استعمال کریں۔ انکا کہنا تھا کہ جو کوئی قانون کی خلاف ورزی کرے گا اسے قانون کا سامنا کرنا ہو گا۔ ٹویٹر پر جاری باقائدہ بیان میں ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ پالیسی تمام شہریوں پر مساوی لاگو ہو گی، اس میں کسی تاجر، دکاندار، افسر یا شہری کی تفریق نہیں ہو گی۔ واضح رہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ڈالر جبکہ سرحدی علاقوں میں متعلقہ ملک کی نقدی استعمال کی جارہی تھی، جس کے باعث عام شہریوں کے لیے مشکلات اور قائمقام حکومت کو تجارت کے حساب کتاب میں مشکلات کا سامنا تھا۔ طالبان نے...
عالمی قرضہ 300کھرب ڈالر کی حدود پار کر کے دنیا کی مجموعی پیداوار سے بھی 3 گناء زائد ہو گیا: معروف معاشی تحقیقی ادارے کی رپورٹ میں تنبیہ

عالمی قرضہ 300کھرب ڈالر کی حدود پار کر کے دنیا کی مجموعی پیداوار سے بھی 3 گناء زائد ہو گیا: معروف معاشی تحقیقی ادارے کی رپورٹ میں تنبیہ

معیشت
رواں برس کے احتتام تک دنیا کا مجموعی قرضہ مجموعی پیداوار سے 260٪ بڑھ جائے گا۔ عالمی معاشی خدوخال پر نظر رکھنے والے معروف ادارے ایس اینڈ پی گلوبل کی نئی شائع کردہ رپورٹ کے مطابق دنیا کا مجموعی قرضہ تاریخ کی تمام حدود پھلانگتا ہوا 300 کھرب ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ اس میں حکومتوں، انفرادی قرضوں، کمپنیوں، بینکوںکا قرض شامل ہے۔ رپورٹ کے مطابق وباء کے دوران قرضوں میں بے جوڑ اضافہ ہوا اور مجموعی طور پر عالمی سطح پر 36 کھرب ڈالر کا قرضہ صرف وباء کے دوران لیا گیا۔ رواں برس جون تک عالمی قرضہ 296 کھرب ڈالر تھا جو اب 300 کھرب ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔ ایس اینڈ پی گلوبل کی منتظمہ ویرا چاپلن نے وباء کے دوران قرضے کے اضافے کا جواز دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ عالی معیشت کو سہارا دینے کے لیے انتہائی ضروری تھا، اب بھی اگر قرضوں پر سود کم کر دیا جائے تو شدید پریشانی سے بچا جا سکتا ہے لیکن اگر فوری ضروری اقدا...

Contact Us