چیچنیا کے صدر کی والدہ پر امریکی پابندیاں: صدر رمضان قادروو کی امریکہ کو سخت نتائج کی دھمکی
چیچنیا کے صدر رمضان قادروو نے امریکہ کو دھمکی دی ہے کہ اگر اس کی والدہ ایمانی قادرووا پر سے سفرہ پابندیاں نہ ہٹائی گئیں تو اسے سخت ردعمل بھگتنا ہو گا۔ 24 آگست کو یوکرین کے یوم آزادی کے موقع پر امریکہ نے صدر رمضان کی والدہ سمیت بیشتر روسی شخصیتوں پر سفری و مالی پابندیاں عائد کی تھیں جس پر صدر رمضان کی جانب سے پہلا ردعمل سامنے آیا ہے۔
امریکہ کا مؤقف ہے کہ ایمانی صاحبہ یوکرینی بچوں کو خصوصی سیاسی تعلیم دینے والی تنظیم احمد قادروو کی سربراہ ہیں۔ رمضان قادروو کا کہنا ہے کہ دنیا جانتی ہے ان کی والدہ امددی سرگرمیوں میں شامل ایک سماجی خاتون ہیں اور ان کا کسی غیر انسانی معاملے سے کوئی تعلق نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ان کی والدہ کو صرف اس لیے سزا دی جا رہی ہے کیونکہ وہ ان کی والدہ ہیں۔ امریکی انتظامیہ تمام اخلاقی اقدار بھول چکی ہے۔ ان پابندیوں کا ان کی ذات کو کوئی نقصان نہیں، اس سے صرف امریکی ان...