منگل, جنوری 7 https://www.rt.com/on-air/ Live
Shadow
سرخیاں
برطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکے

علوم و فنون

برطانیہ کی حساس عسکری معلومات ڈارک ویب پر شائع، رکن اسمبلی نے خطرناک صورتحال کی تنبیہ کر دی

برطانیہ کی حساس عسکری معلومات ڈارک ویب پر شائع، رکن اسمبلی نے خطرناک صورتحال کی تنبیہ کر دی

فن/ٹیکنالوجی
برطانوی محکمہ دفاع کی بیشتر حساس معلومات ڈارک ویب پر نشر کر دی گئی ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق معلومات برطانوی فوج کے ایک ٹھیکیدار کے کمپیوٹر سے چوری کی گئیں اور انہیں ڈارک ویب پر نشر کر دیا گیا۔ ایک مقامی اخبار کے مطابق حساس معلومات چرانے والوں کا تعلق روس سے ہو سکتا ہے۔ معاملے کی تفصیلات کے مطابق لاک بِٹ نامی گروہ نے زاؤن نامی کمپنی کے کمپیوٹروں سے ڈیٹا چوری کیا تھا۔ زاؤن خاردار تاروں اور حساس مقامات کو سکیورٹی دینے کی خدمات فراہم کرتی ہے۔ ڈارک ویب پر جاری معلومات میں پورٹون ڈیفنس لیبارٹری کو فراہم کردہ سکیورٹی کی معلومات شائع کی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ جوہری ہتھیاروں کے مقام، کلائیڈ نیول بیس کو فراہم کردہ اشیاء سے متعلق معلومات بھی شائع کر دی گئی ہیں۔ زاؤن نے ہیکر حملے کی تصدیق کر دی ہے تاہم نجی کمپنی کا دعویٰ ہے کہ چوری ہونے والی معلومات میں کچھ بھی زیادہ حساس نہیں۔ تاہم اخبا...
سیمی کنڈکٹر اور مصنوعی ذہانت سے متعلقہ آلات کی تجارت: امریکی رکاوٹوں پر چین کی امریکہ کو دھمکی، عالمی پیداوار متاثر ہونے کی تنبیہ کر دی

سیمی کنڈکٹر اور مصنوعی ذہانت سے متعلقہ آلات کی تجارت: امریکی رکاوٹوں پر چین کی امریکہ کو دھمکی، عالمی پیداوار متاثر ہونے کی تنبیہ کر دی

علوم و فنون
چین نے ٹیکنالوجی اشیاء پر نئے امریکی ٹیکسوں پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ امریکہ نے سیمی کنڈکٹروں اور دیگر حساس آلات پر نئے ٹیکس عائد کیے ہیں جس پر چین کی جانب سے شدید تحفظات کا اظہار سامنے آیا ہے۔ چین کا کہنا ہے کہ اس سے آزادانہ تجارت اور منصفانہ تجارتی ماحول کے بنیادی اصولوں کی حوصلہ شکنی ہو گی جبکہ بعید النظری میں عالمی تجارت میں قائم توازن شدید بگڑ جائے گا۔ ایک اعلیٰ سطحی وفد کی ملاقات کے بعد چینی وزارت تجارت نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ مذاکرات حوصلہ افزہ رہے تاہم امریکہ نے قومی سلامتی کے مسئلے کو سر پر سوار کر رکھا ہے اور مغربی ممالک میں بلاوجہ کا خوف پیدا کیا جا رہا ہے، جس کی بنیاد پر عالمی تجارت پر قدغنیں لگائی جاتی ہیں۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ تحفظ کے نام پر عالمی تجارت کے متفقہ قوانین پر زد آرہی ہے، امریکہ کو احساس کرنا ہو گا کہ اس سے ٹیکنالوجی اشیاء کی تیاری می...
میٹا آسٹریلوی سیاستدانوں کو سائبر حملوں اور جھوٹی خبروں سے بچنے کی تربیت دے گی

میٹا آسٹریلوی سیاستدانوں کو سائبر حملوں اور جھوٹی خبروں سے بچنے کی تربیت دے گی

فن/ٹیکنالوجی
امریکی کمپنی میٹا یعنی فیس بک اور انسٹاگرام آسٹریلوی سیاستدانوں کے لیے خصوصی تربیتی منصوبے کا انتظام کر رہی ہے، جس میں انہیں سماجی میڈیا خصوصاً فیس بک پر جعلی خبروں سے متعلق آگاہی فراہم کی جائے گی۔ منصوبے کا اعلان ملک میں عام انتخابات سے قبل کیا گیا ہے، جس میں انتخابی مہم کو منظم اور سیاسی کشیدگی کو کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی۔ میٹا کے آسٹریلیا میں نمائندے جوش ماکن نے منصوبے پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کمپنی ان کی ویب سائٹ سے متعلق تمام امور بشمول مسائل و سماجی خطرات پر گہری نظر رکھتی ہے اور اسی کے پیش نظر اس منصوبے کو متعارف کر رہی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ منصوبے کا مقصد متعلقہ افراد اور عوامی آگاہی کو بڑھانا ہے، جس سے آسٹریلیا میں انتخابات کو مزید شفاف اور قابل اعتماد بنانے میں مدد ملے گی۔ میٹا نمائندے کا مزید کہنا تھا کہ انکی کمپنی آسٹریلوی حکومت خصوصاً سکیورٹی اداروں سے مکمل تعاون...
اسرائیل پر تاریخ کا بڑا سائبر حملہ: وزیراعظم، وزارت داخلہ اور وزارت صیہونی بہبود کی ویب سائٹیں ہیک اور تلف

اسرائیل پر تاریخ کا بڑا سائبر حملہ: وزیراعظم، وزارت داخلہ اور وزارت صیہونی بہبود کی ویب سائٹیں ہیک اور تلف

فن/ٹیکنالوجی
مقبوضہ فلسطین پر قابض صیہونی انتظامیہ کی بیشتر ویب سائٹوں پر سائبر حملہ کیا گیا ہے۔ مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق داخلی اور صیہونی آبادی کی بہبود کی انتظامیہ کے ساتھ ساتھ وزیراعظم کے دفتر کی ویب سائٹ بھی ہیک کر کے اسے تلف کر دیا گیا ہے اور اب ان تک رسائی نہیں ہو پا رہی۔ صیہونی انتظامیہ نے سائبر ایمرجنسی لاگو کرتے ہوئے بیشتر حساس ویب سائٹوں کی سکیورٹی بڑھا دی ہے جبکہ ہیک کردہ ویب سائٹوں کی بحالی کا کام جاری ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق عوامی خدمت اور معلومات کی حامل ویب سائٹیں بھی حملے کی زد میں ہیں۔ صیہونی انتظامیہ کے مطابق یہ اسرائیل پر اب تک کا سب سے بڑا سائبر حملہ ہے اور اس کے پیچھے انتظامیہ کے اندر سے کوئی فرد یا بڑا ادارہ زمہ دار ہے۔ سائبر سکیورٹی انتظامیہ کے اہلکار نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ تاحال حملہ آور کا پتہ نہیں چلایا جا سکا تاہم اس پر کام کیا جا رہا ہے۔ صیہونی صحافی ح...
فیس بک اور انسٹاگرام کی شدید متعصب پالیسی کا اعلان: روسی صدر اور فوج کیخلاف نفرت اور موت کے پیغامات شائع کرنے کی اجازت، نتیجتاً مغربی ممالک میں آرتھوڈاکس کلیساؤں اور روسی کاروباروں پر حملوں کی خبریں

فیس بک اور انسٹاگرام کی شدید متعصب پالیسی کا اعلان: روسی صدر اور فوج کیخلاف نفرت اور موت کے پیغامات شائع کرنے کی اجازت، نتیجتاً مغربی ممالک میں آرتھوڈاکس کلیساؤں اور روسی کاروباروں پر حملوں کی خبریں

فن/ٹیکنالوجی
امریکی ابلاغی ٹیکنالوجی کمپنی میٹا المعروف فیس بک اور انسٹاگرام نے متعصب سیاسی وابستگی کی ایک اور بدترین مثال قائم کر دی ہے، دور جدید میں انسانی معاشرے خصوصاً جوانوں پر بدترین نفسیاتی اثرات چھوڑنے والی ابلاغی کمپنیاں اب صارفین کو نفرت آمیز مواد شائع کرنے نہ تو روکیں گی اور نہ ہی انکا شائع کردہ مواد ویب سائٹوں سے ہٹایا جائے گا، بشرط یہ کہ مواد روس کے خلاف ہو۔ رائٹرز کی انکشافات سے بھرپور رپورٹ کے مطابق میٹا کے نفرت انگیز مواد سے متعلق پالیسی کا اطلاق صرف کچھ ممالک پر ہو گا، جبکہ باقی ممالک پر پالیسی اپنی روح کے مطابق عمل نہیں کرے گی۔ رائٹرز نے فیس بک اور انسٹاگرام کے ملازمین کی باہمی ای میلوں کے لیک ہونے سے حاصل معلومات کی بنیاد پر رپورٹ شائع کی ہے۔ رائٹرز نے خبر کی سرخی لگاتے ہوئے کہا کہ؛ فیس بک اور انسٹاگرام روس کے خلاف نفرت انگیز مواد شائع کرنے کی عارضی اجازت دے رہی ہیں۔ سرخی کو ف...
چینی کمپنی ژپینگ نے جدید ترین برقی کار جی-9 متعارف کر دی: بیٹری کے معیار اور رفتار میں ٹیسلا کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

چینی کمپنی ژپینگ نے جدید ترین برقی کار جی-9 متعارف کر دی: بیٹری کے معیار اور رفتار میں ٹیسلا کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

فن/ٹیکنالوجی
چینی برقی کاروں کی کمپنی ژپینگ نے نئی کار متعارف کر دی ہے۔ جی-9 نامی کار میں جدید ترین بیٹری نصب کی گئی ہے اور یہ کمپنی کی پہلی کار ہے جسے حکومت نے نہ صرف چین میں بلکہ دنیا بھر میں فروخت کی اجازت دے دی گئی ہے۔ کمپنی اس سے پہلے بھی 3 ماڈل متعارف کر چکی ہے جبکہ جی-9 میں جدید ترین خودکار ڈرائیوری کا نظام بھی شامل کیا گیا ہے۔، کمپنی کے شریک بانی ہینری ژیا نےکار کے سامنے آنے پر میڈی اسے گفتگو میں کہا کہ کار کے ڈیزائن میں مقامی و بین الاقوامی دونوں خریداروں کی خواہش کو مدنظر رکھا گیا ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق کار کی تیاری میں جدید ترین لیزر ٹیکنالوجی، سمیت نئے طریقوں کو استعمال کیا گیا ہے، جو اسکے معیار کو نئی بلندیوں پر پہنچاتی ہے۔ کار بیٹری کو پانچ مٹ تک چارج کر کے 200 کلومیٹر تک چلایا جا سکے گا، جبکہ امریکی کار ٹیسلا 45 منٹ تک چارج ہو کر صرف 30 میل چل سکتی ہے۔ تیز ترین چارج کی سہ...
اسرائیلی وزارت دفاع پر موسوی فوج نامی گروہ کا سائبر حملہ: 11 ٹیرا بائٹ ڈیٹا نکالنے کا دعویٰ، کچھ تصاویر اور دستاویزات شائع کر دیں

اسرائیلی وزارت دفاع پر موسوی فوج نامی گروہ کا سائبر حملہ: 11 ٹیرا بائٹ ڈیٹا نکالنے کا دعویٰ، کچھ تصاویر اور دستاویزات شائع کر دیں

فن/ٹیکنالوجی
فلسطین پر قابض صیہونی انتظامیہ پر سائبر حملے میں ملوث ایک غیر معروف "موسوی فوج" نامی گروہ نے سابق وزیر دفاع بینی گانٹز سمیت فوجیوں کی تصاویر اور نجی محافل کی ویڈیو شائع کر دی ہیں۔ عیاں کردہ ڈیٹا میں کچھ انتظامی دستاویزات بھی شامل ہیں۔ ٹیلی گرام پر دستاویزات شائع کرتے ہوئے گروہ نے لکھا ہے کہ ان کے پاس کچھ حساس دستاویزات بھی موجود ہیں، جن وزارت دفاع اور داخلہ کے لیے حساس ہیں۔ موسوی فوج نامی گروہ نے مزید لکھا ہے کہ ہم عرصہ دراز سے اسرائیلی ڈیٹا پر نظر رکھے ہوئے ہیں، جلد قابض صیہونی انتظامیہ کے جرائم کو دنیا کے سامنے عیاں کیا جائے گا۔ موسوی فوج کا سامنے لایا اب تک کا ڈٰیٹا عمومی نوعیت کا ہے، جن میں اعلیٰ افسران کی تصاویر اور کچھ خطوط شامل ہیں۔ ایک خط میں صیہونی وزیر دفاع نے اردن کے ہم منصب کو 2010 میں دوستی اور حمایت پر شکریہ ادا کیا ہے۔تاہم کچھ افسران کی نجی معلومات جن میں انکے ...
امریکہ مصنوعی ذہانت، سائبر سکیورٹی اور دیگر جدید ٹیکنالوجیوں میں چین سے 15/20 سال پیچھے ہے: پینٹاگون سافٹ ویئر شعبے کے حال ہی میں مستعفی ہونے والے سربراہ کا تہلکہ خیز انٹرویو

امریکہ مصنوعی ذہانت، سائبر سکیورٹی اور دیگر جدید ٹیکنالوجیوں میں چین سے 15/20 سال پیچھے ہے: پینٹاگون سافٹ ویئر شعبے کے حال ہی میں مستعفی ہونے والے سربراہ کا تہلکہ خیز انٹرویو

فن/ٹیکنالوجی
چین مصنوعی ذہانت اور دیگر جدید ٹیکنالوجیوں میں امریکہ کو مات دے چکا ہے، مستقبل چین کا ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار امریکی وزارت دفاع سے استعفیٰ دینے والے ایک اعلیٰ افسر نے کیا ہے۔ نیکولس چائیلان پینٹاگون میں شعبہ سافٹ ویئر کے سربراہ رہے ہیں اور انہوں نے حال ہی میں کسی نہ معلوم وجہ سے ملازمت سے استعفیٰ دے دیا ہے ۔ معروف امریکی اخبار فنانشل ٹائمز کو دیے انٹرویو میں نیکولس کا کہنا تھا کہ جدید ٹیکنالوجیوں میں امریکہ کا چین کے ساتھ مقابلے کا کوئی امکان نہیں رہا، چین امریکہ سے کم از کم 15/20 برس آگے ہیں۔ میرے خیال میں تو دوڑ بہت پہلے ہی ہم ہار چکی ہے۔ وزارت سے استعفے کے بعد نیکولس کا یہ پہلا عوامی انٹرویو تھا، اہم عہدے پر فائز اہلکار کا یوں اچانک مستعفی ہوجانا پیہلے ہی امریکی حلقوں میں چہ مگوئیوں کا باعث بنا ہوا تھا جبکہ اب اس انٹرویو نے معاملات کو اور بھی حساس بنا دیا ہے۔ نیکولس خصوصی ط...
فیس بک مالی لالچ میں جھوٹی خبروں اور فساد پر مبنی مواد شائع کرنے کی اجازت دیتی ہے: کمپنی کی سابق ملازمہ کا تہلکہ خیز انٹرویو، فوری قانون سازی کا مشورہ

فیس بک مالی لالچ میں جھوٹی خبروں اور فساد پر مبنی مواد شائع کرنے کی اجازت دیتی ہے: کمپنی کی سابق ملازمہ کا تہلکہ خیز انٹرویو، فوری قانون سازی کا مشورہ

فن/ٹیکنالوجی
https://youtu.be/_Lx5VmAdZSI رواں برس کے آغاز پر امریکی کانگریس پر ہونے والے دھاوے میں فیس بک کی پالیسیوں کے اہم کردار کا انکشاف ہوا ہے۔ فیس بک میں کام کرنے والی سابقہ ملازم اور ڈیٹا سائنس کی ماہر فرانسس ہاؤگن نے کمپنی کے غیر معاشرتی رویے سے متعلق اہم معلومات عیاں کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ فیس بک پالیسیاں جمہوریت کے لیے سب سے بڑا خطرہ بن گئی ہیں۔ 37 سالہ فرانسس نے سی بی ایس کو دیے انٹرویو میں کہا ہے کہ 2020 کے امریکی انتخابات کے فوری بعد فیس بک نے غلط اور اشتعال انگیز معلومات کے مواد پر عائد بندش روک دی تھی۔ یوں یہ پالیسی 6 جنوری کے واقع کا سب بنی۔ کیونکہ اشتعال کے پیغامات کے لیے فیس بک کو استعمال کیا گیا۔ فرانسس کا کہنا تھا کہ ان کے لیے یہ جمہوریت کے ساتھ دھوکہ تھا، فیس بک نے عوامی مفاد اور تحفظ کے بجائے منافع کو ترجیح دی۔ سی بی ایس کے معروف پروگرام 60 منٹ میں فرانسس ہاؤگن آن لائن بچو...
لندن: سکاٹ لینڈ یارڈ کا شہریوں پر نظر رکھنے کے لیے چہرے کی شناخت کی متنازعہ ٹیکنالوجی کے استعمال کو بڑھانے کا فیصلہ، سماجی حلقوں کی جانب سے شدید تحفظات کا اظہار

لندن: سکاٹ لینڈ یارڈ کا شہریوں پر نظر رکھنے کے لیے چہرے کی شناخت کی متنازعہ ٹیکنالوجی کے استعمال کو بڑھانے کا فیصلہ، سماجی حلقوں کی جانب سے شدید تحفظات کا اظہار

سیاست, فن/ٹیکنالوجی
برطانوی تحقیقاتی ادارے سکاٹ لینڈ یارڈ نے مصنوعی ذہانت کو استعمال کرتے ہوئے شہریوں پر نظر رکھنے کے متنازعہ نظام کے دائرے کو مزید پھیلانے کا فیصلہ کیا ہے، منصوبے پر 30 لاکھ پاؤنڈ کی خطیر رقم خرچ ہو گی اور اس سے شہریوں کی پرانی سی سی ٹی وی فوٹیج اور سماجی میڈیا پر شائع تصاویر کے ذریعے انکی شناخت کی جا سکے گی۔ شہریوں کی اپنی معلومات سے انکی جاسوسی کی جدید ٹیکنالوجی کے استعمال پر سماجی حلقوں میں شدید تحفظات پائے جاتے تھے اور برطانیہ سمیت مغربی دنیا اس ٹیکنالوجی کے چین میں استعمال پر بھی ہمیشہ تنقید کرتا رہا ہے۔ برطانوی نشریاتی اداروں کے مطابق لندن کے میئر صادق خان نے گزشتہ ماہ انتہائی خاموشی سے مصنوعی ذہانت سے لیس اس نظام کو خریدنے کی منظوری دی اور لندن میں اس کے استعمال کو مزید بڑھانے کی اجازت دی۔ برطانیہ آر ایف آر نامی متنازعہ نظام جاپان سے خریدے گا جس سے ترجمان اسکاٹ لینڈ یارڈ کے مطابق ج...

Contact Us