ترکی میں مذہبی اقلیتی آبادی کے لیے عبادت گاہیں مغربی ممالک سے 5 گنا زیادہ
ترکی کی خبر ایجنسی انادولو نے مغربی ممالک کی جانب سے آیا صوفیہ کے مذہبی تشخص کو بحال کرنے اور اسے عجائب گھر سے مسجد میں تبدیل کرنے کے فیصلے پرتنقید کے جواب میں اہم معلومات جاری کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ ترکی میں غیر مسلم آبادی کے لیے عبادت گاہیں یورپ کے پانچ بڑے ممالک جن میں برطانیہ، امریکہ، ہالینڈ، روس، فرانس اور جرمنی شامل ہیں سے پانچ گنا زیادہ ہیں۔
ترکی میں اس وقت 1 لاکھ 80 ہزار 8 سو 54 عیسائی، اور بیس ہزار یہودی آباد ہیں، جو ملکی آبادی کی نسبت اعشاریہ چار فیصد بنتے ہیں۔ یوں ہر 461 غیر مسلم کے لیے ترکی میں ایک عبادت گاہ موجود ہے۔
دوسری طرف امریکہ میں تقریباً 35 لاکھ مسلمان موجود ہیں جو ملکی آبادی کا ایک اعشاریہ ایک فیصد بنتا ہے تاہم وہاں ہر 1600 مسلمانوں کے لیے ایک مسجد ہے۔
یوں برطانیہ میں 33 لاکھ سے زائد مسلمان آباد ہیں، جو ملکی آبادی کا 5 اعشاریہ ایک فیصد ہیں ...