امریکہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے:چینی وزارت خارجہ
چین کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ امریکہ دنیا میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کرنے والا دنیا کا سب سے بڑا ملک ہے۔چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان هوا چون اینگ نے جمعرات کی رات امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپئو کی جانب سے چینی کمپنیوں خاص طور سے موبائل کمپنی ھوآوے کے ملازمین اورانجینئروں کو ویزا دینے کےلئے مختلف قسم کی پابندیاں عائد کرنے پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ انسانی حقوق کے دفاع کے دعویدار واشنگٹن نے، بارہا انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی اور یہ کسی سے پوشیدہ بھی نہیں ہے۔
چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان کا کہنا تھا کہ اب امریکہ کو چاہئے کہ وہ چین اور دوسرے ممالک کے خلاف جھوٹے اور بے بنیاد الزامات لگانے سے باز آ جائے اس لئے کہ اس قسم کا رویہ امریکی عوام اور حکام کے لئے شرم کا باعث ہے۔
هوا چون اینگ نے کہا کہ امریکہ 2001 سے اب تک مختلف ملکوں من جملہ عراق، لیبیا، شام او...