امریکہ اگلی دہائی میں دنیا کو تیل میں ڈبو سکتا ہے اورآب و ہوا میں بدلاؤ سے نمٹنے کے لئے دنیا کی کوششوں کے لئے “تباہی پھیلاسکتا ہے ۔امریکہ اگلی دہائی میں تیل اور گیس کی نئی پیداوار میں 61 فیصد حصہ ڈالے گا۔
گلوبل وٹنیس نامی تنظیم کی حالیہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آب و ہوا کی تبدیلی کے بدترین اثرات سے بچنے کے لیے ہم دنیا میں کہیں بھی تیل اور گیس کے لیے کھدائی کرنے کے متحمل نہیں ہوسکتے ہیں۔، چونکہ دنیا میں یومیہ100 ملین بیرل تیل استعمال ہوتا ہے۔لہٰذاجلد ہی عالمی خسارے کا سامنا کرنا پڑے گا
گلوبل وٹنیس کا کہنا ہے کہ ریاستہائے متحدہ امریکہ میں یہ صنعت اپنی پیداواری صلاحیت کم نہیں کررہی ہے اور یقین ہے کہ آئندہ برسوں تک ڈرلنگ مستحکم رفتار سے جاری رہے گی۔
