فرانسیسی صدر نے ایران کو نئی تجویز پیش کی کہ وہ جوہری معاہدے سے امریکی انخلا کے معاملےمیں کسی طرح نرمی پیدا کریں۔ ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ تہران اس معاملےپر بات چیت کے لئے تیار ہے۔
یاد رہے کہ2015 کے بین الاقوامی معاہدےمیں اپنی جوہری صنعت پر پابندیاں قبول کرنے کے بدلے میں تہران سے اقتصادی پابندیاں ختم کردی گئی تھیں۔جبکہ پچھلے سال واشنگٹن نے معاہدے سے دستبردار ہوکر ایران کے خلاف “زیادہ سے زیادہ دباؤ” مہم چلائی تھی۔ یورپی دستخط کنندگان نے وعدہ کیا تھا کہ وہ ایرانیوں کو امریکی یو ٹرن سے بچانے پر کام کریں گے ، لیکن تہران مطمئن نہیں ہوا اور بالآخر اس معاہدے کے تحتاس نے اپنے وعدوں کونظراندازکرناشروع کردیا۔
