سیئول کی جانب سے جاپان کے ساتھ فوجی انٹلیجنس کے تبادلے سے متعلق معاہدے میں توسیع نہ کرنے کے فیصلے پرٹوکیو میں ناراضی کا اظہار کرتے ہوئےاس اقدام کو بالکل ناپسندیدہ قرار دیا گیا کیونکہ دونوں پڑوسیوں کے مابین اس پر کشیدگی بڑھ رہی ہے۔
زیر غور معاہدہ جنرل سیکیورٹی آف ملٹری انفارمیشن ایگریمنٹ (جی ایس او ایم آئی اے) 24 اگست کو ختم ہونے والا ہے۔ اس کےتحت دونوں ممالک خصوصاشمالی کوریا سے متعلق خفیہ معلومات کا تبادلہ کرتے تھے ۔وزیر خارجہ تارو کونو کے مطابق ، اس معاہدے کی تجدید نہ کرنے کے فیصلے سے سئیول کی جانب سے”مکمل طور پر غلط ردعمل” سامنےآیا ہے۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ سیول موجودہ سیکیورٹی کے ماحول کو غلط انداز سے سمجھ رہا ہے۔
ٹوکیو نے جنوبی کوریائی سفیر کو بھی اس اقدام پر باضابطہ احتجاج کرنے کے لئے طلب کیا ، جو ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب دونوں ریاستیں تجارت کی وجہ سے سخت کشیدگی کا شکار ہیں۔
