ایک نئی ویڈیو میں وسطی روس میں ایک فوجی مشق کے دوران لینڈنگ پٹی کے طور پر ایک زیر تعمیر بڑی شاہراہ کا استعمال کرتے ہوئے ایک درجن سپرسونک جیٹس کو دکھایا گیا ہے۔ بدھ کے روز وزارت دفاع کی جانب سے جاری کردہ اس فوٹیج میں روسی پائلٹوں نے سپرسونک ایس یو 34 لڑاکا بمباروں کو مہارت سے اڑاتے ہوئے دکھایا ہے ، جو روایتی ایکوا بلیو رنگ سکیم میں پینٹ ہیں۔ وہ گروپ میں اڑے اورفضا میں مختلف شکلیں بنائیں اور پھر وسطی روس کے شہر تاتارستان میں ایک شاہراہ پر آسانی سے اترگئے۔ انڈر 26 ٹرانسپورٹ طیاروں کو بھی سڑک پر اترتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
