امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ فلوریڈا کے باشندوں کو متنبہ کررہے ہیں کہ انہیں سمندری طوفان ڈورین سے بچنےکے لئے ریاست کوفوری طور پر خالی کرنا پڑے گا، جو کہ درجہ چہارم کا یہ طوفان سمندری عفریت ثابت ہوسکتا ہے۔
واضح رہے کہ جمعرات کے روزبحر اوقیانوس کے اوپر طوفان کی رفتار اور جسامت بہت بڑھ گئی تھی جس پر صدر نے جمعرات کو ٹویٹر پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں شہریوں کو حفاظتی اقدامات کے لیے کہا۔
