روس کے سب سے اعلیٰ درجے کے پانچویں نسل کے لڑاکا طیارے نے 2019 کے میکس ائیر شو میں اپنے ناظرین کو اپنی پہلی عوامی نمائش کے دوران اپنی ایروبیٹک مشقوں سے ورطۂ حیرت میں ڈال دیا۔
گذشتہ ہفتے ماسکو کے ژوکوسکی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر منعقدہ MAKS 2019 شو میں یونائیٹڈ ائیرکرافٹ کارپوریشن کے سخوئی ایس یو 57 نے ہر روز آسمانوں پر پرواز کی۔ جڑواں انجنوں والا اسٹیلتھ لڑاکا طیارہ جسے ماسکو امریکی حریف ایف 35 اور چینی حریف جے 20 کے مقابل لایا تھا نے ہوائی اڈے پر بہت ہی عمدہ طریقے سے پینترے بدل کر جس میں عمودی چڑھائی بھی شامل ہے ناظرین کو خوشگوار حیرت میں ڈال دیا
