جمعرات, April 9 https://www.rt.com/on-air/ Live
Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

بھارت میں پسند کی شادی جرم بن گئی۔ پتھر مار مار کر ہلاک کردیا گیا

۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کرناٹکا کے ایک گاؤں بنگلورو میں برادری سے باہر اپنی پسند کی شادی کرنے والے ایک جوڑے کو 3 سال بعد دھوکے سے گھر واپس بلا گیا اور خاندان والوں نے  پتھروں سے مار مار کر قتل کردیا ۔تفصیلات کے مطابق 29 سالہ رمیش اور ہم عمر گنگما نے 3 برس قبل پسند کی شادی کی تھی، دونوں کا تعلق مختلف برادریوں سے تھا۔ قتل کے خوف سے جوڑا شادی کے بعد فرار ہوگیا تھا اور 3 سال تک مختلف مقامات پر چھپ کر زندگی گزارتا رہا اور اس دوران ان کے یہاں 2 بچوں کی  پیدائش بھی ہوئی۔

لڑکے کے والدین نے کسی طرح جوڑے سے رابطہ کرکے انہیں صلح صفائی کے لیے واپس گاؤں بلایا۔ جیسے ہی وہ گاؤں میں داخل ہوے، لڑکی کے بھائیوں نے حملہ کردیا اورجوڑے کو پسند کی شادی کرنے پر پتھر مارے گئے یہاں تک کہ دونوں کی موت واقع ہوگئی۔

پولیس نے جوڑے کے قتل کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے، مرکزی ملزمان میں لڑکی کا بھائی اور چچا شامل ہیں جن کی تلاش میں چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں۔ بھارت میں ذات برادری سے باہر شادی پر غیرت کے نام پر جوڑوں کا قتل عام بات ہے، اقوام متحدہ کی رپورٹ میں بھی کہا گیا تھا کہ دنیا بھر میں غیرت کے نام پر ہونے قتلوں میں سے ایک ہزار صرف بھارت میں ہوتے ہیں۔

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

18 − 6 =

Contact Us