Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

ٹرمپ کےمواخذے کے الزامات امریکی عوام پر حملہ ہیں۔ وکلا

امریکی صدر ٹرمپ کے وکلا نے مواخذے کے مقدمے میں ڈونلڈ ٹرمپ پر لگائے گئے الزامات کو امریکی عوام پر خطرناک حملہ قرار دے دیا۔ صدر کی قانونی ٹیم کے مطابق یہ 2020 کے صدارتی انتخابات میں دخل اندازی کی شرمناک کوشش ہے۔ قانونی ٹیم کے چھ صفحات پر مشتمل خط میں کہا گیا ہے کہ مواخذے کے آرٹیکلز کوئی بھی جرم عائد کرنے میں ناکام رہے، یہ محض امریکی صدارتی انتخابات پر اثر انداز ہونے کی شرمناک کوشش ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر پر اختیارات کے ناجائز استعمال اور ایوانِ نمائندگان کے کام میں مداخلت کرنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں جبکہ صدر ٹرمپ نے ان تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے انھیں صرف افواہ قرار دیا ہے۔صدر ٹرمپ تیسرے امریکی صدر ہیں جنھیں مواخذے کی کارروائی کا سامنا ہے۔ صدر ٹرمپ کے مواخذے کے مقدمے کا باضابطہ آغاز 21 جنوری سے ہو گا۔

گذشتہ ماہ ایوانِ نمائندگان نے صدر ٹرمپ کے مواخذے کی منظوری دی تھی۔اب ری پبلکن پارٹی کی اکثریت والی سینیٹ نے فیصلہ کرنا ہے کہ انھیں صدر کے عہدے سے ہٹایا جائے گا یا نہیں۔
 

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

fourteen + 4 =

Contact Us