اسلامی جمہوریہ ایران نے بین الاقوامی پانیوں کے علاقے میں اپنے تجارتی بحری جہازوں کی حفاظت کے لئے ایک تباہ کن جنگی جہاز اور ایک ہیلی کاپٹر کیریئر خلیج عدن میں بھیجا ہے۔یاد رہے کہ اس علاقے میں امریکی فوجی بحری بیڑاپہلے سے موجود ہےاور قبضے میں لیے گئے ٹینکرز بھی۔
ایرانی چیف آف اسٹاف ریئر ایڈمرل حبیب اللہ سیاری کے مطابق ، تباہ کن جنگی جہاز “ساہند”اور ہیلی کاپٹر کیریئر ‘خارک’ کو ایرانی بحری جہازوں کے تحفظ اور بین الاقوامی پانیوں میں سلامتی کی فراہمی کے لئے خلیج عدن اور بحر عمان میں بھیجا گیا ہے۔
دسمبر میں فوج کے حوالے کیا جانے والا”ساہند”ایران کا گھریلو ساختہ جنگی جہاز ہے۔ اس میں ایک اسٹیلتھ ہل ہے اور پہلے جنگی جہازوں کی نسبت ایندھن کے بغیر بہت زیادہ سفر کرسکتا ہے۔ یہ اینٹی شپ کروز میزائلوں ، ٹارپیڈو اور اینٹی ائیرکرافٹ گنوں سے بھی لیس ہے۔
