امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امید ظاہر کی ہے کہ امریکہ میں کرونا کی وباء کا زور ٹوٹنے والا ہے۔ وائٹ ہائوس میں ایک پریس بریفنگ میں کے دوران صدر ٹرمپ نے کہا کہ کرونا بیماری پر قابو پانے کے مثبت اشارے مل رہے ہیں اور ہم اس بیماری کے خلاف کامیابی سے آگے بڑھ رہے ہیں جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ وبائی مرض کا پھیلاؤ کم ہونا شروع ہو گیا ہے۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ امریکہ ایک مقصد کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے اور ہمارا مقصد کرونا کو شکست دینا ہے۔
ٹرمپ نے کرونا کے خلاف جنگ کے لیے فرنٹ لائن کے تمام کارکنوں کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے بتایا کہ جمعرات کی شام تک امریکہ میں کرونا کے 20 لاکھ مشتبہ مریضوں کی تصدیق کی جا چکی ہے۔
کرونا بحران کے معاشی اثرات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ معاشی محرک پیکجوں کی بدولت ایک بار پھر آگے بڑھے گا اور کرونا کے ساتھ ساتھ معاشی مسائل پر بھی قابو پا لے گا۔