Shadow
سرخیاں
مغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکےایشیا میں امن و استحکام کے لیے چین کا ایک اور بڑا قدم: شام کے ساتھ تذویراتی تعلقات کا اعلانامریکی تاریخ کی سب سے بڑی خفیہ و حساس دستاویزات کی چوری: انوکھے طریقے پر ادارے سر پکڑ کر بیٹھ گئے

شنگھائی تعاون تنظیم کا 19واں اجلاس کرغستان میں ہوگا

شنگھائی تعاون تنظیم کا 19واں سربراہی اجلاس 13 اور14 جون کو کرغستان کےشہر بشکیک میں ہوگا۔

شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس سے متعلق ایس سی او سیکریٹری جنرل ولادی میر نوروف کا کہنا ہے کہ اجلاس میں مالیات، سرمایا کاری، نقل و حمل، توانائی، زراعت کے شعبوں میں رکن ممالک کے درمیان گہرے تعلقات پر بھی خصوصی توجہ رکھی جائے گی۔

ولادی میر نوروف کےمطابق بشکیک اجلاس میں علاقائی روابط کو مضبوط کرنے، منشیات اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں، انفارمیشن ٹیکنالوجی میں تعاون، ماحولیاتی تحفظ ، صحت، کھیل کے شعبوں میں دستاویزات پر دستخظ بھی متوقع ہیں۔

اجلاس میں افغانستان کے معاملے پر بھی گفتگو کی جائے گی، اجلاس میں رکن ممالک کے سربراہان مملکت ،آبزرور ریاستیں اور انٹرنیشنل تنظیمیں شریک ہونگی۔ شنگھائی تعاون تنظیم کے 8 رکن ممالک، 4آبزرور ریاستیں اور 6 ڈائیلاگ پارٹنرز ہیں، رکن ممالک میں چین، بھارت، قازقستان، کرغستان، پاکستان ، روس، تاجکستان اور ازبکستان شامل ہیں۔

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

fourteen + five =

Contact Us