برطانوی وزیرخارجہ جیریمی ہنٹ کا یہ سخت جواب ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب جمعے کے روز ایران کی جانب سے قبضے میں لیے گئے برطانوی جہاز سٹینا امپیرو کی مزید تصاویر جاری کی گئی ہیں۔ جیریمی ہنٹ کا کہنا ہےکہ ایران اپنے اس اقدام کو ”ادلے کا بدلہ” کے طور پر لےرہا ہے۔ یاد رہے کہ چند روز قبل برطانیہ نے بھی جبرالٹر میں ایک ایرانی تیل بردار جہاز کو اپنی تحویل میں لے لیا تھا۔
