روسی بحری جہازرانوں اور بحریہ کے افسروں نے اتوار کے روز اپنی چھٹی کا دن جنگی جہازوں کی پریڈ، فضا میں کرتب اور ساحلوں پر حملوں کے شاندار مظاہروں کے ساتھ منایا-یوم بحریہ روس کے بڑے قومی تہواروں میں سے ایک ہے جو جولائی کے آخری ہفتے میں بحریہ کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے منایا جاتا ہے-روس کے جنگی بحری بیڑوں کے تینتالیس جہازوں نے دیکھنے والوں کے سامنے پریڈ کی -بحریہ کے درجنوں ہوائی جہازوں ،ایس یو-30ایس ایم لڑاکا طیاروں اوربی-12اینٹی سب میرینز نے حصہ لیا