امریکیوں پر ہانگ کانگ اور ماسکو کی ریلیوں کے متعلق نان اسٹاپ نیوز بمباری کی جاتی ہے لیکن ہنڈوراس اور برازیل میں بڑے پیمانے پر مظاہرے کسی ایجنڈے میں نظر نہیں آتے؟ لی کیمپ نے سوال اٹھایا کہ امریکی کارپوریٹ میڈیا اس موضوع پر کیوں خاموشی اختیار کر رہا ہے۔
نو ملین افراد پر مشتمل لاطینی امریکی قوم ہونڈوراس کو زبردست بدامنی کا سامنا کرنا ہے۔لوگوں نے امریکی کٹھ پتلی صدر اورلینڈو پر برہمی کا اظہار کیا۔ پرتشدد مظاہروں کے دوران مظاہرین نے امریکی سفارتی مشن پر حملہ کیا – لیکن بڑےامریکی ذرائع ابلاغ نے اس کے بارے میں ایک لفظ بھی نہیں کہا۔ کیمپ نے اپنے پروگرام ریڈیکٹڈ ٹونائٹ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ
مظاہرین امریکی سفارت خانے کو لفظی طور پر جلا رہے ہیں کیوں کہ ہم نے ان پر ایک احمق حکمران [ہرنینڈز] بٹھایاہے۔یہ بےخبری کیسی ہے؟
