Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

امریکہ کروز میزائل کے تجربے سے فوجی کشیدگی میں اضافہ کررہا ہے۔روس

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق روس نے امریکی میزائل تجربے پر اپنے رد عمل میں کہا ہےکہ امریکہ نے اس تجربے کے ذریعے ہتھیاروں کی دوڑ میں اضافہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پینٹاگون نے پیر کے روز کروز میزائل کے تجربے سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا تھا کہ امریکہ نے روایتی ساخت کے کروز میزائل کا تجربہ کیا جس نے 500 کلو میٹر تک پرواز کرکے اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔

روس کی جانب سے معاہدے کی خلاف ورزی کے الزام پر امریکہ رواں ماہ روس کے ساتھ انٹرمیڈیٹ نیو کلیئر فورسز معاہدے (آئی این ایف) سے دستبردار ہوگیا تھا کیونکہ معاہدے کے تحت امریکہ کے میزائل تجربے پر پابندی عائد تھی۔

روسی نائب وزیر خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ امریکہ نےیہ اقدام فوجی کشیدگی میں اضافے کے لیے اٹھایا ہے تاہم روس کسی اشتعال انگیزی میں جلدی نہیں کرے گا اور اپنے آپ کو مہنگے ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل نہیں کرے گا۔

روسی نائب وزیر خارجہ نے مزید کہاکہ جب تک امریکہ نے تجربہ نہیں کیا تھا روس کا کسی بھی قسم کے نئے میزائلوں کی تعیناتی کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

one + thirteen =

Contact Us