ہفتہ کی شام آدھی رات سے پہلے دمشق میں آسمان پرمتعدد دھماکے ہوئے-اسرائیلی دفاعی دستوں نے دعویٰ کیا کہ دمشق کے باہر متعدد ‘ایرانی اہداف’ پر اسرائیل نےحملہ کیا ہے اور’قاتل ڈرونز‘ کے ایک جان لیوا حملے کو روکا ہے۔جبکہ شام کے سرکاری ٹی وی نے کہا ہے کہ ملک کے فضائی دفاع نے زیادہ تر میزائلوں کو روک لیا ہے۔ کیونکہ شام کی فضائی دفاعی فوج اسرائیلی مقبوضہ گولان کی پہاڑیوں کی سمت سے آنے والے “دشمن حملوں” سے نمٹنے میں مصروف ہے۔
آئی ڈی ایف نے اس حملے کی تصدیق کی ، اور یہ دعویٰ کیا کہ اس نے ایرانی قدس فورس کے کارکنوں اور شیعہ ملیشیا کو نشانہ بنایا ہے جو مبینہ طور پر “متعددقاتل ڈرونز کے ذریعے بڑے پیمانے پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔”
