Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

اسرائیلی انتخابات سے قبل امریکہ مشرق وسطیٰ کا امن منصوبہ جاری نہیں کرے گا۔ امریکی مندوب

مشرق وسطیٰ میں امریکی مندوب جیسن گرین بلاٹ کے مطابق ، اسرائیل کے انتخابات سے قبل امریکہ اپنا اسرائیل فلسطین امن منصوبہ جاری نہیں کرے گا۔

رائٹرز نے بتایا کہ اس اقدام کا مقصد ستمبر کے انتخابات میں مداخلت نہ کرنا تھا جس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کی قیادت داؤ پر لگی ہے۔

گرین بلاٹ نے بدھ کے روز ایک  ٹویٹ میں کہاکہ “ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ اسرائیلی انتخابات سے قبل ہم امن ویژن جاری نہیں کریں گے۔” واضح رہے کہ اس سے پہلے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کو کہا تھا کہ اسرائیلی انتخابات سے قبل اس منصوبے کا انکشاف ہوسکتا ہے۔

سینئر مشیر جیرڈ کشنر سمیت ٹرمپ کی مشرق وسطی کی ٹیم ، موسم گرما کے دوران سیاسی منصوبہ بندی کرنا چاہتی تھی۔ تاہم ، اپریل کے انتخابات کے بعد نیتن یاھو کے حکومت سازی کا اتحاد کرنے میں ناکامی کے سبب تاخیر کا باعث بنی۔ نیتن یاہو کو اب 17 ستمبر کو تازہ انتخابات کا سامنا ہے

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

seven − 1 =

Contact Us