روس کے بحری بیڑے نے بحیرہ اوخوتسک میں بڑے پیمانے پر بحری جنگ کا منصوبہ تیار کیا تھا۔اس مشق میں بیڑے میں شامل لڑاکاطیاروں اور بحری جنگی جہازوں نے بحرالکاہل میں پرجوش اور شاندار کاروائی کا مظاہرہ کیا ۔ ڈرل کے انتہائی حیرت انگیز مناظرکو فلمایا بھی گیا۔
روس کے پرچم بردارجہاز ‘وریاگ’ کی سربراہی میں ، جنگی جہازوں کے ایک گروپ نے اس ہفتے اپنے ٹھکانوں سے پرواز شروع کی تاکہ اپنی جنگی صلاحیتوں کوبلند سمندری حدود میں آزمایا جاسکے۔ جب یہ مشق شروع ہوئی تو انہیں چھوٹے میزائلوں والے بحری جہازوں نےبطور دشمن نشانہ بنایا اور وریاگ کے جنگی جہازوں نے اپنی دفاعی صلاحیتوں کا بہترین مظاہرہ کیا
