روسی ٹیلی کام کے نگہداشت کنندہ روسکومناڈزور نے کہا ہے کہ امریکی ٹیک کمپنیاں روس میں بلدیاتی انتخابات کے دوران سیاسی اشتہار بازی کررہی ہیں ، حالانکہ یہ انتباہ کیا گیا ہے کہ ایسا کرنا غیر قانونی ہوگا۔
روسکومناڈزور نے مزید کہا کہ “ان اقدامات کو روس کےداخلی خودمختاری کے امور میں مداخلت اور جمہوری انتخابات میں رکاوٹ سمجھا جاسکتا ہے ،” روسکومناڈزور نے غیر ملکی کمپنیوں کے طرز عمل کو “ناقابل قبول” قرار دیتے ہوئے کہا کہ گوگل ، فیس بک اور یوٹیوب کی جانب سے خلاف ورزیوں کا ارتکاب نہ صرف اتوار کے روز انتخابات کے دن ، بلکہ ووٹ کے دن سے ایک دن قبل یوم خاموشی کے موقعے پربھی ہوا۔
اس ہفتے کے شروع میں ، روسکومناڈزور نے یوٹیوب،گوگل اور فیس بک کے ساتھ ساتھ انسٹاگرام کو بھی اس دوران سیاسی اشتہارات کی اشاعت کے خلاف متنبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر انتباہ کو نظرانداز کردیا گیا تو “مناسب رد عمل” اختیار کیا جائے گا۔