جمعرات, April 9 https://www.rt.com/on-air/ Live
Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

جاپان میں تاریخ کا طاقتور ترین طوفان ۔ کئی شہروں میں سیلابی صورتحال

جاپان میں تاریخ کے طاقتور ترین طوفان کے ٹکرانے سے کئی شہروں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔روسی نشریاتی ادارے آر۔ ٹی کے مطابق ہفتے کے روز جاپان میں 60 سال کے دوران آنے والے طاقتور ترین طوفان سے دارالحکومت ٹوکیو سمیت ملک بھر میں سیلابی صورتحال پیدا ہوئی جب کہ کئی علاقوں میں سیلاب آچکا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 10 ہزار سے زائد گھر بجلی سے محروم ہوچکے ہیں جب کہ اب تک ایک شخص کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔جاپان میٹرولوجیکل ایجنسی نے خدشہ ظاہر کیا ہےکہ طوفان کے باعث 180 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہوائیں مزید لینڈسلائیڈنگ اور سیلاب کا سبب بن سکتی ہیں۔

طوفان کے سبب رگبی ورلڈ کپ کے کچھ میچ اور فارمولا ون ریس بھی منسوخ کردی گئی ہے۔حکام نے خطرات کے پیش نظر علاقوں میں احتیاطی ہدایات جاری کردی ہیں جب کہ طوفان کے ٹکرانے سے قبل ہی شہریوں کی جانب سے روز مرہ کا سامان اسٹاک کرنے سے اسٹاک مارکیٹوں میں سامان کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔

طوفان کے باعث متعدد پروازیں اور ٹرینیں منسوخ کردی گئی ہیں جب کہ دکانیں اور فیکٹریاں بھی بند ہوچکی ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مشرقی ٹوکیو میں سیلابی صورتحال سے گھروں کو شدید نقصان پہنچا اور ایک مکان کار پر گرگیا جس سے کارمیں موجود شخص ہلاک ہوگیا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ یہ طوفان 1958 میں جاپان میں آنے والے اس طوفان سے بھی زیادہ طاقتور ہوسکتا ہے جس کے نتیجے میں 1200 سے زائد افراد ہلاک یا لاپتہ ہوئے تھے۔میٹرولوجیکل ایجنسی نے سیلابوں اور لینڈسلائیڈنگ کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئےکہا ہےکہ طوفان کے باعث مزید بارشیں اور طوفانی ہوائیں چل سکتی ہیں۔

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

3 × 3 =

Contact Us