جنوبی کوریا کے صدر مون جا-ان نے جمعرات کو کہا کہ وہ توقع کرتے ہیں کہ روس اور جمہوریہ کوریا کے مابین تجارت کے حجم میں اضافہ جاری رہے گا۔ ہم اگلے سال سفارتی تعلقات کے قیام کی 30 ویں سالگرہ منائیں گے۔ مجھے امید ہے کہ اس وقت تک باہمی تجارت کا حجم 30 بلین ڈالر تک پہنچ جائے گا ۔
ان خیالات کا اظہارانہوں نے ایسوسیفک پیسیفک نیوز ایجنسیوں (او اے این اے) کے ممبروں سے ملاقات کے دوران ٹی اے ایس ایس کے سی ای او سرگئی میخیلوف کے ساتھ ایک انٹرویو میں کیا۔ جنوبی کوریا کے رہنما نے اس حقیقت پر گہرے اطمینان کا اظہار کیا کہ حالیہ برسوں میں دونوں ممالک کے معاشی تعاون اور تبادلے میں وسعت آرہی ہے۔