Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

ایران کے ساحلی محافظوں نے خلیج عُمان میں تیل بردار جہاز پکڑ لیا

ایران کے کوسٹ گارڈز نے خلیج عُمان میں تیل کی اسمگلنگ کے لیے استعمال ہونے والے ایک غیرملکی جہاز کو پکڑ لیا ہے۔ العریبیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ایران کے جنوبی صوبہ ہرمزگان میں کوسٹ گارڈ کے سربراہ حسین دہقی نے کہا ہے کہ ہفتے کے روز اس جہاز کو پکڑنے کے بعد جاسک کی بندرگاہ پر لے جایا گیا ہے۔انھوں نے مزید کہا ہے کہ اس جہاز کے عملہ کے تیرہ ارکان کو تیل اسمگل کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

انھوں نے جہاز کی ملکیت کے بارے میں کچھ نہیں بتایا ہے کہ یہ کس ملک سے تعلق رکھتا ہے اور نہ بتایا ہے کہ یہ کہاں جارہا تھا اور اس کے عملہ کا کس ملک سے تعلق ہے۔

گذشتہ سال موسم گرما میں خلیج عرب میں تیل بردار اور مال بردار جہازوں پر حملوں کے بعد سے کشیدگی پائی جارہی ہے۔متحدہ عرب امارات کی ساحلی حدود میں بھی گذشتہ سال پانچ تیل بردار جہازوں کوتخریبی حملوں میں نشانہ بنایا گیا تھا۔

امریکہ نے ایران پر ان حملوں کا الزام عاید کیا تھا لیکن اس نے توانائی کے عالمی انفرااسٹرکچر پر حملوں میں ملوّث ہونے کی تردید کی تھی۔ خلیج عرب میں تیل بردار بحری جہازوں کے علاوہ گذشتہ سال ستمبر میں سعودی آرامکو کی تیل کی تنصیبات پر بھی حملے کیے گئے تھے۔سعودی عرب اور امریک نے ایران ہی کو ان حملوں کا مورد الزام ٹھہرایا تھا۔

تیرہ فروری کو امریکی بحریہ کے ایک جہاز نے خلیج عرب میں ایرانی ساختہ ڈیڑھ سو ٹینک شکن گائیڈڈ میزائلوں کو پکڑا تھا۔اس نے خطے میں سکیورٹی آپریشن کے دوران میں یہ میزائل قبضے میں لیے تھے۔

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

two + 11 =

Contact Us