ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ بھارت پر ایمنسٹی انٹرنیشنل نے شدید تحفظات کا اظہار کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیرمیں انٹرنیٹ کی بندش اور لاک ڈاؤن کئی ماہ سے جاری ہے جبکہ شہریت کا قانون اور مظاہرین پر تشدد قیادت میں ہمدردی کے فقدان کو ظاہرکرتی ہے۔
عالمی ادارے نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اوربھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کو باہمی گفتگو کے ذریعے انسانی حقوق کے بارے میں خدشات دور کرنے پر زور دیا ہے۔ عالمی ادارے کا کہنا ہے کہ دہائیوں تک امریکہ ، بھارت تعلقات انسانی حقوق کی عظمت اورانسانی احترام پر مبنی رہے ہیں اوراب تمام مشترکہ اقدار تعصب، امتیازی سلوک اور پناہ گزینوں سے متعلق دشمنی پر مبنی ہیں۔
