Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

طالبان نے افغان حکومت کے21 رکنی وفدکو مسترد کردیا

طالبان نے افغان حکومت سے مذاکرات کے لیے 21 رکنی حکومتی وفد کو امن معاہدے سے متضاد قرار دے کر مسترد کر دیا۔

یاد رہے کہ افغان حکومت نے طالبان سے بات چیت کے لیے اکیس رکنی وفد کا اعلان کیا تھا جس پر طالبان کے ترجمان نے یہ کہہ کروفد کے اراکین کو مسترد کر دیا کہ افغان حکومتی وفد میں تمام فریقوں کی نمائندگی نہیں ہے اس لیے مخصوص گروہ کی نمائندگی کرنے والے وفد سے مذاکرات طالبان امریکہ امن ڈیل کی خلاف ورزی ہے۔

خیال رہے کہ طالبان اور امریکہ کے درمیان جنگ بندی کےلئے دو سال سے جاری مذاکرات کے بعد امن معاہدے پر دستخط ہوئے تھے۔امریکی صدر نے کہا تھا کہ 14 ماہ میں امریکی اور نیٹو افواج کا افغانستان سے انخلا ہوجائے گا، ہمسایہ ممالک افغانستان میں استحکام کےلئے تعاون کریں لیکن گزشتہ ماہ ہونے والاامن معاہدہ طالبان اور افغان سکیورٹی فورسز کے ایک دوسرے پر حملوں کے باعث پہلے ہی خطرے سے دوچار ہو چکا ہے۔ اب طالبان نے افغان صدر اشرف غنی کی جانب سے کئے گئے مذاکراتی وفد کو بھی مسترد کر دیا ہے جو فریقین کے مابین مزید اختلافات کا سبب بن سکتا ہے

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

1 × four =

Contact Us