Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

کورونا وائرس کےحوالے سےصورت حال واضح ہونے تک حج معاہدے نہ کیے جائیں: سعودی وزیر حج

کورونا وائرس کے سبب سعودی عرب کے وزیر حج محمد بنتن نے دنیا بھر کے  ممالک پر حج کی تیاریاں مؤخر کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا کے باعث موجودہ صورت حال میں سعودی عرب کو مسلمانوں کی صحت عزیز ہے، اس لیے صورت حال واضح ہونے کا انتظار کیا جائے اور حج کے معاہدے نہ کیے جائیں۔

سعودی وزیر حج کا کہنا تھا کہ سعودی عرب حج اور عمرہ زائرین کی خدمت اور سہولیات کی فراہمی کے لیے تیار ہے تاہم حکومت نے رواں سال حج ہونے یا نہ ہونے سے متعلق ابھی تک کوئی اعلان نہیں کیا ہے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے سعودی حکومت نے 23 مارچ سے 21 روز کے لیے جزوی کرفیو کا اعلان کر رکھا ہے۔اس سے قبل حفاظتی اقدامات کے تحت تمام مساجد بشمول مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ کے اندرونی اور بیرونی حصے میں پنجگانہ نماز اور نماز جمعہ کی ادائیگی پر مکمل پابندی عائد کی جاچکی ہے۔

سعودی حکام نے اس سے قبل وائرس سے بچاؤ کے لیے خانہ کعبہ کے اطراف اسپرے کے لیے مطاف خالی کرایا تھا اور طواف کے عمل کو روک دیا گیا تھا  جس کے بعد اوپر منزلوں سے طواف کی اجازت تھی لیکن حرم شریف کے صحن میں داخلے پر پابندی عائد تھی تاہم گزشتہ روز مطاف کو زائرین کے لیے کھول دیا گیا ہے  مگر انہیں کعبے کے قریب جانے کی اجازت نہیں دی گئی اور اس کے گرد حفاظتی دیوارلگادی گئی تھی۔

یاد رہے کورونا وائرس دنیا کے 200 ممالک پر حملہ کرچکا ہے جس میں چین، امریکا، یورپی ممالک سمیت سعودی عرب بھی شامل ہیں۔

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

twelve + sixteen =

Contact Us