Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

امریکی صدارتی الیکشن: برنی سینڈرز نے مہم معطل کر دی ۔آئندہ الیکشن میں ٹرمپ کا مقابلہ ڈیموکریٹ جو بائیڈن سے ہو گا

ڈیموکریٹک پارٹی کے سیاستدان برنی سینڈرز نے صدارتی امیدواری کی مہم کو معطل کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ یوں اب آئندہ امریکی الیکشن میں ممکنہ طور پر ری پبلکن صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مقابلہ ڈیموکریٹ جو بائیڈن سے ہو گا۔

واضح رہے کہ امریکہ کے بائیں بازو کے نظریات کے حامل سینیٹر برنی سینڈرز صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کے لیے نامزدگی کی دوڑ سے دستبردار ہوگئے ہیں۔ ان کے فیصلے کے بعد سابق نائب صدر جوزف بائیڈن کی ڈیمو کریٹک پارٹی کے صدارتی امیدوار کی حیثیت سے نامزدگی یقینی ہوگئی ہے۔

برنی سینڈرز کے اعلان کے بعد جو بائیڈن نے ان کے حامیوں پر زوردیا ہے کہ وہ اب ان کی مہم کی حمایت کریں۔انھوں نے ایک ٹویٹ میں اس امید کا اظہار کیا ہے کہ سینڈرز کے حامی اب ان کی مہم شامل ہوجائیں گے اور انھیں خوش آمدید کہا جائے گا۔جو بائیڈن اب نومبر میں امریکہ ہونے والے صدارتی انتخابات میں ری پبلکن امید وارڈونلڈ ٹرمپ کے مد مقابل ہوں گے۔

خیال رہے کہ سینیٹر برنی سینڈرز نے صدارتی انتخاب میں کامیابی کی صورت میں وائٹ ہاؤس سے نچلی سطح تک انقلاب برپا کرنے کا وعدہ کیا تھا لیکن امریکہ کی مختلف ریاستوں میں وہ پرائمری انتخاب میں درکار ووٹروں کی حمایت حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں۔انھوں نے اس شکست کو تسلیم کرتے ہوئے جو بائیڈن کے ساتھ مل کر ڈونلڈ ٹرمپ کے مقابلے کا وعدہ کیا ہے

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

10 + 6 =

Contact Us