امریکی ہوم لینڈ سیکیورٹی کی سیکریٹری کرسٹ جین نیلسن نے اپنا عہدہ چھوڑ دیا، ان کے عہدہ چھوڑنے کا اعلان ٹرمپ نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کیا ہے
امریکی صدر نے کسٹم اینڈ بارڈر پروٹیکشن کے کمشنر کیون مک الینن کو نیا سیکریٹری مقرر کیا ہے، بطور سیکرٹری کرسٹ جین نے ٹرمپ کی متنازعہ امیگریشن پالیسی کا بھرپور دفاع کیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق ٹرمپ نیلسن کی کارکردگی سے خوش نہیں تھے