برطانیہ میں کورونا ویکسین کی ترسیل فوج کرے گی: سیکرٹری صحت
برطانوی سیکرٹری برائے شعبہ صحت و سماجی تحفظ میٹ ھین کاک نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں کورونا ویکسین کی ترسیل کے لیے فوج کی خدمات لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سیکرٹری کا کہناہے کہ حکومت وباء کے خلاف اپنی استطاعت کے مطابق کام کر رہی ہے، اور پوری کوشش میں ہے کہ وباء سے جلد چھٹکارہ حاصل کیا جا سکے۔
حکومتی ذمہ دار کا مزید کہنا تھا کہ فوج کی مدد کے علاوہ شہریوں کی جائے وقوعہ سے آگاہ کرنے والی آن لائن ایپیکیشنوں کا استعمال بھی کیا جائے گا، تاکہ زیادہ متاثرہ علاقوں اور ضرورت مند افراد کو پہلے ویکسین کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔ کورونا سے متعلق عوامی خدمت کی ایپلیکیشن کو برطانیہ میں اب تک ایک ماہ میں ڈیڑھ کروڑ سے زائد شہریوں نے ڈاؤنلوڈ کیا ہے اور شہری اس کا متحرک استعمال بھی کر رہے ہیں۔
تاہم دوسری طرف صحت سے متعلق ہنگامی حالات میں فوج کے استعمال پر ملک بھر میں شدید تنقید بھی کی جا رہی ہے۔ برطانوی...