Shadow
سرخیاں
مغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکےایشیا میں امن و استحکام کے لیے چین کا ایک اور بڑا قدم: شام کے ساتھ تذویراتی تعلقات کا اعلانامریکی تاریخ کی سب سے بڑی خفیہ و حساس دستاویزات کی چوری: انوکھے طریقے پر ادارے سر پکڑ کر بیٹھ گئے

Author: مخبر

مغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظم

مغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظم

عالمی
مغربی لبرل تسلط مزید نہیں چل سکتا، جدید نظریہ بری طرح سے ناکام ہو گیا ہے، اسے ختم کر دینا چاہیے۔ یہ کہنا تھا یورپی ملک ہنگری کے وزیراعظم وکتور اوربان کا، بدھا پسٹ میں ایک کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے۔ وکتور اوربان نے اس حوالے سے وقت بھی دیا اور کہا کہ انسانیت کی رواں سال اس جابرانہ نظام سے جان چھوٹ جائے گی۔ کانفرنس میں خطاب کے دوران وزیراعظم اوربان کا کہنا تھا کہ لبرل تسلط نے اپنی بقاء کے لیے ایسے لوگوں کو دنیا پر مسلط کر دیا ہے جو کسی بھی صورت قیادت کے اہل نہیں تھے۔ انہوں نے عالمی لبرل سیاسی رہنماؤں کا موازنہ بیوٹی صنعت کے کرداروں سے کیا اور کہا کہ بہت سے ماڈل عالمی امن کے موضوع پر ان سیاسی رہنماؤں سے زیادہ جانتے ہیں۔ مشرقی یورپی ملک کے اعلیٰ ترین حکومتی اہلکار کا کہنا تھا کہ لبرلیت مکمل نظریاتی کنٹرول چاہتی ہے، جس میں کسی دوسرے کے لیے کوئی جگہ نہیں۔ ریاستیں تشدد اور جبر کا آلہ بنا...
امریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بند

امریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بند

بصری مواد
امریکہ میں پولیس کی جانب سے جامعات میں فلسطین کے حق میں مظاہرے کرنے والے طلباء و شہریوں کے خلاف کارروائیوں، پکڑ دھکڑ کا سلسلہ جاری ہے اور سینکڑوں طلباء کو جیل بھیج دیا گیا ہے۔ پکڑ دھکڑ کے نئے سلسلے میں صرف بدھ کے روز نیو یارک کی جامع کولمبیا سے 80 سے زائد طلباء کو حراست میں لیا گیا۔ https://fb.watch/rHQm82S_Uu https://www.facebook.com/reel/449680457529139 https://www.facebook.com/reel/431129272834112
پولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دی

پولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دی

سیاست
پولینڈ کے کسانوں نے یوکرینی گندم کی درآمد پر ہفتے کی ہڑتال اور دھرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ کسانوں نے یوکرین سے آتی ترسیل کو روکنے کے لیے لتھوانیا کی سرحد پر دھرنا دیا ہے، جس کا مقصد یوکرین سے آٹی سستی گندم کو ملک میں داخل ہونے سے روکنا ہے۔ دھرنا دو دن قبل بروز جمعہ شروع ہوا، جبکہ گندم کی درآمد کے خلاف کسان گنزشہ چھے ماہ سے حکومت کو تنبیہ کر رہے ہیں کہ بیرون ملک سے اناج برآمد نہ کیا جائے، اس سے ان کی اگائی گندم اور بازار پر اثر پڑے گا۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ ان کا ملک یورپی اتحاد کے مطالبات مسترد کر دے اور کسی قسم کا بیرونی دباؤ قبول نہ کیا جائے۔ کسانوں کا کہنا ہے کہ وہ بین الاقوامی تجارت کے خلاف نہیں ہیں لیکن وہ بےجا مداخلت اور بازار پر اثر کو قبول نہیں کر سکتے۔ وہ ملک میں داخل ہونے والے ٹرکوں کا جائزہ لیتے ہیں اور صرف ان ٹرکوں کو آگے بڑھنے سے روکا جاتا ہے جس میں یوکرینی، روسی یا بیلا...
خود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافات

خود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافات

رہن سہن
برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے 2 سال کی تحقیقات کے بعد لوگوں کو خودکشی کے لیے ابھارنے، اور مدد فراہم کرنے والے نیٹ ورک کا سراغ لگایا ہے۔ تحقیقات کے مطابق یوکرین کا ایک شہری ایک ویب سائٹ چلا رہا جس کے زیر اثر صرف برطانیہ میں 130 افراد نے اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔ تحقیقاتہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یوکرینی شہری کو "یوکرین سپلائر (یوکرینی فراہم کنندہ)" کے نام سے چلتے آن لائن پیغام پر شبہے پر پیچھا کرتے ہوئے پکڑا گیا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق مذکورہ شخص اب تک دسیوں ہزار افراد کو آسان موت کے نام پر زہر بیچ چکا ہے۔ برطانوی ادارے کے صحافی نے مذکورہ شخص کی تمام تفصیلات (ای میل، پتہ، پیپال کھاتہ اور شناختی کارڈ بھی) حاصل کر لیا ہے۔ صحافی کا دعویٰ ہے کہ اس کا خیال تھا کہ یوکرین جنگ کے شروع ہونے کے بعد وہ یہ کام بند کر دے گا تاہم ایسا نہیں ہوا گزشتہ جنوری میں بھی اسے آن لائن زہر بیچتے پایا گ...
پوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیا

پوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیا

سیاست
کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس نے لبرل نظریہ یک صنف کو جدید دور کا بدترین نظریہ اور فتنہ عظیم قرار دیا ہے۔ مرد-خاتون: خدا کی شبیہ نامی مجلس سے خطاب کرتے ہوئے 87 سالہ عیسائی پیشوا کا کہنا تھا کہ مرد و زن کے کردار اور ان سے وابستہ موضوعات پر گفتگو وقت کی اہم ضرورت ہے، کیونکہ دور جدید کا غلیظ ترین نظریہ یک صنفی نظریہ ہے، انسانوں کی دونوں اصناف کے مروجہ کرداروں کو ختم کرکے یک صنف کی ترویج کی کوشش کی جا رہی ہے۔ بڑے عالمی رہنما کا کہنا تھا کہ ایسا کرنا انسانیت کو تلف کرنے کے مترادف ہو گا۔ پوپ فرانسس نے دنیا کی تباہی کی پیشنگوئی پر مبنی کیتھولک پادری رابرٹ ہگ بینسن کے 1907 کے ناول کا حوالہ دیتے ہوئے خطاب میں کہا کہ اس میں بھی پیش گوئی کی گئی تھی کہ مرد و خواتین کے مابین تنازعات اور اختلافات شدید ہوں گے، اور مذہبی تعلیمات و اقدار کی کوئی جگہ نہیں ہو گی۔ پوپ فرانسس کے خطاب پر کچ...
صدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

صدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

رہن سہن
ترک صدر رجب طیب ایردوعان نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں مخصوص رنگوں کے بینروں پہ اعتراض کرتے ہوئے ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔ نیو یارک میں ترک ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو میں صدر ایردوعان کا کہنا تھا کہ جنرل اسمبلی میں لگے بینر ہم جنس پرستی کے جھنڈے سے بہت مماثلت رکھتے ہیں، یہ میرے لیے کوفت کا باعث بنا۔ یہ رنگ اجلاس کے دوران پوری عمارت میں سیڑھیوں اور دیواروں پہ نمایاں نظر آتے رہے۔ ترک صدر نے معاملہ سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریز کے سامنے اٹھانے کا عندیا دیا اور کہا کہ دنیا میں کتنے ہم جنس پرست ہیں؟ تاہم عمارت میں ان کی نمائندگی سے لا کہ پوری دنیا میں اول حقوق ان کے ہیں، کیا عالمی ادارہ باقی حلقوں کو بھی اتنی ہی نمائندگی دیتا ہے؟ انہوں نے کہا یہ مسئلہ انسانی حقوق کا ہے، ان علامتوں سے دنیا کی بڑی آبادی کو کوفت ہوتی ہے، عالمی ادارے کو ایسی چیزیں شوبا نہیں دیتیں۔ مغربی میڈیا میں صدر ایردوع...
مغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاب

مغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاب

روس
روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروو نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے مغربی ممالک کو آئینہ دکھا دیا۔ اعلیٰ روسی عہدے دار کا کہنا تھا کہ مغربی اشرافیہ روس اور اس کی قیادت کو لے کر بالکل خبطی ہو چکی ہے، یہاں تک کہ انہوں نے خود اور اپنی اقوام کو بھی خطرے میں ڈال دیا ہے۔ مغرب کا حالیہ ایجنڈا صرف روس کو تذویراتی شکست دینا ہے۔ مغربی اتحادی اس خبط میں مکمل طور پر اندھے ہو چکے ہیں اور عالمی حقیقت اور خطرات کو بالکل نہیں دیکھ پا رہے، صورتحال ان کی بقاء تک کوخطرے میں ڈال دے گی۔ روسی وزیر خارجہ نے نیٹو کی جنگی مشقوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان مشقوں میں روس پر جوہری جنگ کی مشق بھی کی گئی، ایسا سرد جنگ کے بعد پہلی بار ہوا اور یہ دنیا کے لیے توجہ کا متقاضی ہے۔ انہوں نے اقوام عالم سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ مغربی اقوام بین الاقوامی برابری کے اصول کو مکمل طور پر بھول گئی ہیں۔ اور یہی رویہ...
اروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکے

اروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکے

سیاست
چین نے اروناچل پردیش سے تعلق رکھنے والے 3 کھلاڑیوں کو ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں ہندوستان کی نمائندگی کرنے سے روک دیا ہے۔ کھلاڑیوں کو ہانگ کانگ سے مقابلے کے شہر ہانگزو کی پرواز میں سوار ہی نہیں ہونے دیا گیا۔ واضح رہے کہ اروناچل پردیش چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقہ ہے، جس کے رہائشیوں کو چین اپنے باشندے مانتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ وہاں کے کھلاڑیوں کو ہندوستان کی بین الاقوامی مقابلوں میں نمائندگی کی اجازت نہیں دی گئی۔ ہندوستان نے معاملے پر احتجاج کیا ہے اور اسے تفریقی رویہ قرار دیتے ہوئے چین پر سخت تنقید کی ہے۔ جبکہ چین کی جانب سے وضاحت میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ کھلاڑیوں کو چینی ویزہ جاری نہیں کیا گیا تھا، بلکہ ایک متنازعہ علاقے کے باشندے ہونے کا دستاویز جاری کیا گیا تھا، جس پر کھلاڑی بین الاقوامی مقابلوں میں حصہ لے سکتے تھے تاہم ہندوستان نے اپنے پاسپورٹ پر سفر کرنے کی ض...
ایشیا میں امن و استحکام کے لیے چین کا ایک اور بڑا قدم: شام کے ساتھ تذویراتی تعلقات کا اعلان

ایشیا میں امن و استحکام کے لیے چین کا ایک اور بڑا قدم: شام کے ساتھ تذویراتی تعلقات کا اعلان

عالمی
چین اور شام کی جانب سے باہمی تعلقات کو تذویراتی سطح پر لے جانے کا اعلان سامنے آیا ہے۔ چین کے شہر ہینگزو میں صدر شی جن پنگ اور شامی صدر کی ملاقات کے بعد دونوں ایشیائی ممالک نے تعلقات کو نئی نہج پر لے جانے کے ارادے کا اظہار کیا ہے۔ یہ شامی صدر کا 2004 کے بعد چین کا پہلا دورہ تھا۔ اس موقع پر مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے دونوں ممالک کے تعلقات نے تاریخ میں خود کو ثابت کیا ہے، اور ہر طرح کے مشکل حالات کے باوجود ان پر گزند نہیں آئی۔ واضح رہے کہ امریکہ اور اس کے اتحادی 2011 میں خانہ جنگی کے بعد بشار الاسد کو اقتدار سے ہٹانا چاہتے تھے، شامی صدر پر الزام تھا کہ انہوں نے مخالفین کو دبانے کے لیے جنگی جرائم کیے حتیٰ کہ کیمیائی ہتھیار بھی استعمال کیے۔ تاہم معاملات سنی جہادی گروہوں کے ہاتھ جاتے ہی مغربی اتحادیوں نے صدربشار کو ہٹانے کا منصوبہ ترک کر دیا اور اپنے پیدا کردہ مغرب نواز لبرل گروہ ک...
امریکی تاریخ کی سب سے بڑی خفیہ و حساس دستاویزات کی چوری: انوکھے طریقے پر ادارے سر پکڑ کر بیٹھ گئے

امریکی تاریخ کی سب سے بڑی خفیہ و حساس دستاویزات کی چوری: انوکھے طریقے پر ادارے سر پکڑ کر بیٹھ گئے

سیاست
امریکی شہری ایک غیر ملک کے لیے جاسوسی کرتا دھر لیا گیا، تفتیش کا دائرہ بڑھا کر تحقیقات تیز کر دی گئیں۔ امریکی محکمہ انصاف نے وفاقی حساس ادارے کے لیے کام کرنے والے ایک سابقہ ٹھیکیدار کو حساس و خفیہ معلومات کے ساتھ چھیڑ چھار کرنے اور بیرون ملک بیچنے پر دھر لیا ہے۔ میڈیا کو جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 50 سالہ ابراہم تیکلو لیما نامی ایک سابق ٹھیکیدار انتہائی حساس و خفیہ معلومات چرا کر غیرملکی ایجنٹوں کو بیچتا تھا۔ بیان میں اس ملک کا نام نہیں دیا گیا کہ جسے معلومات بیچی جاتی تھیں البتہ شہری کے دوہری شہریت کی معلومات کو عیاں کیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ابراہم خفیہ معلومات کو حساس دستاویزات سے نقل کرتا اور ان سے خفیہ و حساس کی نشاندہی کو ختم کرکے باآسانی دفتر سے چوری کر کے گھر لے جاتا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق معلومات کو بیرون ملک منتقل کرنے کے لیے بھی ابراہم ایک الگ آن لائن اپلیکیشن ...

Contact Us