جاپان کے نئے وزیراعظم نے عہدے کا حلف اٹھا لیا
جاپان کے نئے وزیراعظم نے مجلس شوریٰ سے اعتماد کا ووٹ حاصل کر لیا ہے۔ اس سے قبل شینزو ایبے کی کابینہ مستعفی ہوئی اور پھر وزیراعظم یوشیہیدےسوگا نےحلف اٹھایا۔
وزیراعظم سوگا کو ایبے کا قابل اعتماد ساتھی سمجھا جاتا ہے۔ اور وہ 2012 سے کابینہ کے چیف سیکرٹری کے عہدے پر کام کرتے رہے ہیں۔
سابق وزیراعظم شینزو ایبے 8 سال ملک کے وزیراعظم رہے ہیں تاہم صحت کے مسائل کے باعث عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں۔
سابق وزیراعظم کے اعزاز میں دیے اعشائیے سے خطاب میں ایبے نے کہا کہ میں نے ملکی مفاد میں اپنا جسم اور روح صرف کیے ہیں، مجھے اس پر خوشی ہے۔
...