ملک میں نسلی تعصب میں اضافے اور یہودیوں کے خلاف نفرت بڑھنے پر شرمندہ ہوں: جرمن چانسلر
جرمن چانسلر انجیلا میرکل کا کہنا ہے کہ انہیں شرمندگی ہے کہ ملک میں نسل پرستی اور یہودیوں کے خلاف نفرت میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ملک میں یہودیوں کی مرکزی کونسل کی 50ویں سالگرہ پر یہودی برادری سے خطاب میں جرمن چانسلر نے ملک میں نمایاں طور پر بڑھتے ہوئے نسل پرستی کے رحجان کی مذمت کی اور کہا کہ یہ جرمن معاشرے کے لیے ایک بدنما داغ ہے۔
یاد رہے کہ 2019 میں جرمنی میں یہودیوں پر حملوں میں 13 فیصد اضافہ ہوا۔
جرمنی میں قائم مرکزی یہودی کونسل جرمنی اور صہیونی ریاست میں تعلقات پر کام کرتی ہے۔ جس کے سربراہ جوزف شستر نے تقریب میں اپنے خطاب میں کہا کہ ہم خوش ہیں کہ جرمن لوگ اور سیاسی جماعتیں عمومی طور پر ہمارے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں۔ تاہم کچھ نسل پرست تنظیموں نے کورونا وباء کو یہودیوں کے خلا ف نفرت پھیلانے کے لیے خوب استعمال کیا ہے، اس کی روک تھام کی جانی چاہیے۔
...