حاصل بزنجو کی آخری خواہش
یہ 1989ء کی بات ہے ۔بلوچستان کے شہر اوتھل میں مقامی اسسٹنٹ کمشنر فواد حسن فواد اپنے دفتر میں کام کر رہےتھے کہ انہیں بتایا گیا کہ کوئی حاصل بزنجو آئے ہیں۔ ان کے ساتھ علاقے کے کچھ لوگ بھی ہیں اور وہ آپ کو ملنا چاہتے ہیں۔
فواد حسن فواد نے انہیں ملاقات کیلئے بلالیا۔ حاصل بزنجو اندر آئے تو انہوں نے بڑے دھیمے لہجے میں اپنا سرسری سا تعارف کرانے کے بعد اپنے ساتھ آنے والوں کی طرف اشارہ کیا اور بتایا کہ ان کے علاقے میں پانی نہیں ہے آپ مہربانی کریں اور ان کے علاقے میں ایک کنواں کھودنے کا بندوبست کر دیں۔
فواد صاحب کو بڑی خوشگوار حیرت ہوئی کہ بلوچستان کے سابق گورنر غوث بخش بزنجو کا بیٹا کسی سرکاری ملازم کی ٹرانسفر یا پوسٹنگ کیلئے نہیں آیا بلکہ علاقے میں ایک کنویں کیلئے سفارش کر رہا ہے۔
دوران گفتگو مزید پتہ چلا کہ حاصل بزنجو جن لوگوں کی سفارش کر رہے تھے وہ نہ تو ان کے جاننے والے تھے نہ ان کا ت...